اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Income Tax Raids:انوراگ کشیپ، وکاس بہل اوراداکارہ تپسی پنوں کے مکان اوردفاتر پرمارےگئےچھاپے

    انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں مکان اور دفاتر پر چھاپے ماری

    انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں مکان اور دفاتر پر چھاپے ماری

    ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس چھاپوں میں مزید بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔نیوز 18 انڈیا کے نمائندے کے مطابق ، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے تعلقات عامہ کے افسر آنند تیواری نے بتایا کہ فینٹم فلمز کے مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے فلم ڈائریکٹرز، انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں (Tapsee Pannu) کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ چھاپہ فینٹم فلمز سے متعلق ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ ممبئی میں متعدد مقامات پر چھاپے (Income Tax Raids)مارے جارہے ہیں۔

      سی این این نیوز 18 کے نمائندے ایشیش مہارشی نے بتایا کہا کہ انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں پر بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس میں چوری کرنے کا الزام ہے۔ ممبئی اور اس کے باہر واقع ان لوگوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس چھاپوں میں مزید بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔نیوز 18 انڈیا کے نمائندے کے مطابق ، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے تعلقات عامہ کے افسر آنند تیواری نے بتایا کہ فینٹم فلمز کے مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے ایک بیان میں کہا کہ ممبئی میں فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکار تاپسی پنوں کی جائیدادوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے ہیں۔


      مزید تفصیلات کا انتظار ہے، اس خبر کو جلدہی اپ ڈیٹ کیاجائیگا
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: