உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کار کی پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ لگانا لازمی، خلاف ورزی پر لگے گا جرمانہ: Nitin Gadkari

    کار کی پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ لگانا لازمی، خلاف ورزی پر لگے گا جرمانہ:  Nitin Gadkari

    کار کی پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ لگانا لازمی، خلاف ورزی پر لگے گا جرمانہ: Nitin Gadkari

    روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر اگر سیلٹ بیلٹ نہیں لگاتے ہیں تو جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر اگر سیلٹ بیلٹ نہیں لگاتے ہیں تو جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کیلئے پچھلی سیٹ کیلئے سیٹ بیلٹ الارم سسٹم کو لازمی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر الارم بجنے لگے گا ۔ فی الحال یہ صرف اگلی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کیلئے لازمی ہے ۔

      آپ کو بتادیں کہ سینٹرل موٹر رہیکل رولز( سی ایم وی آر) کے رول 138 (3) کے تحت پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے ۔ حالانکہ زیادہ تر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ یہ رول لازمی ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکار بھی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کے سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر جرمانہ نہیں لگاتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راجہ سنگھ کی اہلیہ نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں شوہر کی گرفتاری کو کیا چیلنج


      انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ پالگھر میں اتوار کو ایک کار حادثہ میں ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی موت کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پیچھے کی سیٹوں کیلئے بھی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ الارم سسٹم ہونا چاہئے ۔ غور طلب ہے کہ مستری کی موت کے بعد گاڑی کے تحفظ کے تئیں کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں ۔ مرسڈیز بینج نے بھی اس معاملہ میں اپنی سطح پر جانچ شروع کردی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش وقف بورڈ انتخاب پر ہائی کورٹ نے لگائی روک


      مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ سرکار اگلے تین دنوں میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس میں ریئر سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہیں کہ صورت میں جرمانہ سے متعلق جانکاریاں دی گئی ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے صرف آگے بیٹھے مسافروں پر سیٹ بیلٹ کیلئے جرمانہ عائد ہوتا تھا، لیکن اس متعلق قانو میں تبدیلی کرکے ریئر سیٹ پر سیٹ بیلٹ پہننا لازمی کیا گیا تھا ۔

      نتن گڈکری نے کہا کہ جرمانہ لینا مقصد نہیں بلکہ بیداری پیدا کرنا ہدف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2024 تک سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کی تعداد کو پچاس فیصدی تک نیچے لانا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: