اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آن لائن گیمنگ انڈسٹری اب وزارت اطلاعات کے دائرے میں آئے گی، ایجنٹوں کے لیے الگ قواعد

    آن لائن گیمنگ انڈسٹری اب وزارت اطلاعات کے دائرے میں آئے گی، ایجنٹوں کے لیے الگ قواعد

    آن لائن گیمنگ انڈسٹری اب وزارت اطلاعات کے دائرے میں آئے گی، ایجنٹوں کے لیے الگ قواعد

    یہ فیصلہ اے وی جی سی (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک) سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے اور ہندوستان کو آن لائن گیمنگ کے لیے عالمی مرکز بنانے کی حکومت کی پہل کے طور پر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      آن لائن گیمنگ انڈسٹری اب مرکزی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دائرہ کار میں آئے گی۔ آن لائن گیمنگ کے بارے میں وضاحت اور شکایات کے ازالے کے لیے وزارت آئی ٹی کو نوڈل منسٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت محکمہ کھیل کو تمام ای سپورٹس ایونٹس کے لیے نوڈل منسٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

      مرکزی حکومت نے حال ہی میں کاموں کی تقسیم کے اصولوں میں ان ترامیم کو نامزد کیا ہے۔ آئی ٹی مملکتی وزیر راجیو چندرشیکھر نے ٹوئٹ کیا کہ جلد ہی آن لائن گیمنگ بچولیوں/ایجنٹوں کے لیے قواعد لائے جائیں گے۔ حکومت تکنیکی اختراع کی حوصلہ افزائی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے لیکن اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ کوئی غیر قانونی مواد/سروس ممکن نہ ہو۔ وزارت جلد ہی آن لائن گیمنگ بچولیوں کے لیے قواعد شائع کرے گی اور عوامی مشاورت شروع کرے گی۔

      آن لائن گیمنگ انڈسٹری نے کی سراہنا

      فیڈریشن آف انڈین فینٹیسی اسپورٹس (ایف آئی ایف ایس) نے آن لائن گیمنگ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے آئی ٹی وزارت کو نوڈل وزارت کے طور پر مقرر کرنے کے حکومت کے قدم کی سراہنا کی ہے۔ ایف آئی ایف ایس کے ڈائریکٹر جنرل جوائے بھٹاچاریہ نے کہا، مرکزی ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر وزارت کی تقرری سرمایہ کاروں، صنعتوں اور صارفین کو وضاحت اور یقین فراہم کرے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      سرد لہر اور شدید کہر کی لپیٹ میں پورا شمالی ہند، شدید سردی میں ہوگا نئے سال کا آغاز

      یہ بھی پڑھیں:

      سنسنی خیز! چھوٹی بہن نے بوائے فرینڈ کو بھیجا بڑی بہن کا نیوڈ ویڈیو، پھر کیا ایسا کام.....

      یہ فیصلہ اے وی جی سی (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک) سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے اور ہندوستان کو آن لائن گیمنگ کے لیے عالمی مرکز بنانے کی حکومت کی پہل کے طور پر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آن لائن گیمنگ سیکٹر الیکٹرانکس اور انفارمیشن وزارت کی رہنمائی میں ذمہ داری سے تیار ہوگا۔ وزارت صنعت کے ساتھ ایک متوازن ریگولیٹری فریم ورک بنانے کے لیے کام کرنے کے منتظر ہوں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: