உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IT Raid:پیوش جین کے بعد اب Pushpraj Jain اور یعقوب پرفیوم پر ایکشن، دونوں عطر کے کاروباریوں کے یہاں ITکی ریڈ

    Piyush Jain and Pushparaj Jain (فائل تصویر)

    Piyush Jain and Pushparaj Jain (فائل تصویر)

    سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پشپ راج جین کے گھر پر آئی ٹی کی ریڈ ایسے وقت میں ہورہی ہے، جب ایس پی صدر اکھلیش یادو آج خود اُترپردیش کے قنوج میں ہیں۔ پشپ راج جین کے مسئلے پر اکھلیش یادو آج 12 بجے پریس کانفرنس کرنے والے تھے، مگر اب سرچ آپریشن کے بعد کیا رُخ ہوگا، یہ دیکھنا اہم ہوگا۔

    • Share this:
      قنوج: اُترپردیش (Uttar Pradesh News) کے عطر کاروباری پیوش جین (Piyush Jain) پر شکنجہ کسنے کے بعد اب انکم ٹیکس کی ٹیم نے ایس پی ایم ایل سی پشپ راج جین (Pushpraj Jain News) کے گھر پر ریڈ کیا ہے۔ اُترپردیش کے قنوج میں پشپ راج جین کے گھر اور فیکٹری میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق، انکم ٹیکس (IT Raid) کی ممبئی یونٹ نے اس سرچ آپریشن کو انجام دیا ہے۔ فی الحال ٹیم کے ارکان فیکٹری اور گھر میں موجود ہیں۔ پشپ راج جین کا گھر صدر کوتاولی علاقے کے چھیپٹی میں ہے۔ اس کےعلاوہ ڈی جی جی آئی کی ٹیم قنوج میں ہی عطر کاروباری ملک میاں کے گھر چھاپے ماررہی ہے۔ مجموعی طور پر یوپی میں قنوج، نوئیڈا اور کانپور سمیت قریب 50 مقامات پر ریڈ جاری ہے۔ اسی کے ساتھ انکم ٹیکس کی ایک ٹیم یعقوب پرفیوم کے یہاں بھی چھاپہ مار رہی ہے۔ خبر کے مطابق کمپنی کے مالک کی پہلے ہی موت ہوچکی ہے، بیٹے کا نام فیضان ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے دونوں کاروباریوں کے 50 سے زیادہ ٹھکانوں پر ریڈ کیا ہے۔ یہ چھاپے کانپور، قنوج اور ممبئی میں مارے جارہے ہیں۔

      سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پشپ راج جین کے گھر پر آئی ٹی کی ریڈ ایسے وقت میں ہورہی ہے، جب ایس پی صدر اکھلیش یادو آج خود اُترپردیش کے قنوج میں ہیں۔ پشپ راج جین کے مسئلے پر اکھلیش یادو آج 12 بجے پریس کانفرنس کرنے والے تھے، مگر اب سرچ آپریشن کے بعد کیا رُخ ہوگا، یہ دیکھنا اہم ہوگا۔

      دراصل، پیوش جین کے گھر ملے خزانے کے بعد سے ہی پشپ راج جین چرچا میں تھے۔ جب پیوش جین کے ساتھ پشپ راج جین کا نام سامنے آیا تھا تو انہوں نے خود کہا تھا کہ ان کا پیوش جین کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دونوں کا ایک ساتھ نام اُچھلنے کی وجہ یہ تھی کہ دونوں کے نام میں جین ہے، دونوں کابزنس بھی ایک جیسا ہی ہے اور دونوں کا ایک ہی گلی میں گھر ہے۔ پشپ جین کا ریجنل آفس ممبئی میں ہے۔ اُن کے عطر کا کاروبار مڈل ایسٹ کنٹریز میں پھیلا ہوا ہے۔


      اس درمیان، سماج وادی پارٹی میڈیا سیل نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ قومی صدر اکھلیش یادو کے قنوج میں پریس کانفرنس کے اعلان کرتے ہی بی جے پی حکومت نے ایس پی ایم ایل سی پشپ راج جین کے یہاں چھاپے مارے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر پر کیے گے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عوام سب دیکھ رہی ہے، ووٹ سے دے گی جواب۔

      کون ہے پشپ راج جین
      وہیں، پشپ راج جین کو 2016 میں ایٹاوا-فرخ آباد سے ایم ایل سی کے طو رپر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ پرگتی آروما آئل ڈسٹیلرس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے کو اونر ہیں۔ ان کے اس بزنس کی شروعات اُن کے والد سویل لال جین نے 1950 میں کیا تھا۔ پشپ راج اور اُن کے تین بھائی قنوج میں بزنس کرتے ہیں اور ایک ہی گھر میں رہتے ہیںَ ایم ایل سی پشپ راج کا ممبئی میں ایک گھر اور ایک آفس ہے، جہاں سے مرکزی طور پر لگ بھگ 12 ملکوں کو امپورٹ کا کام ہوتا ہے۔ اُن کے تین بھائیوں میں سے دو ممبئی آفس میں کام کرتے ہیں جب کہ تیسرا ان کے ساتھ قنوج میں مینیوفیکچرنگ سیٹ اپ پر کام کرتا ہے۔

      پشپ راج جین کے پاس کتنی جائیداد اور پڑھائی
      2016 میں اُن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق، پشپ راج اور اُن کے افراد خاندان کے پاس 37.15 کروڑ روپے کی منقولہ جائیداد اور 10.10 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ہے۔ اُن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور انہوں نے قنوج کے سوروپ نارائن انٹرمیڈیٹ کالج میں بارہویں کلاس تک پڑھائی کی ہے۔ چھاپے ماری شروع ہونے کے بعد گزتہ جمعہ کو پشپ راج نے کہا تھا کہ میرا پیوش جین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ عام بات یہ ہے کہ پیوش جین میرے جیسے ہی کمیونٹی سے ہیں۔ اگر اُس کے خلاف چھاپے مارے گئے ہیں تو وہ خود اس سے نمٹے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: