بڑی پستان والی خوبصورت خواتین کی طرف متوجہ ہونا فطری، جنسی خواہشات سے متعلق یہ بات آئی سامنے
گزشتہ کچھ سالوں سے میں خوبصورت خواتین کی طرف زیادہ متوجہ ہوتا ہوا محسوس کر رہا ہوں، خاص طور پر ایسی خواتین کے تئیں جن کے پستان بڑے ہیں یا جن کے ہونٹ بھرے ہیں اور جن کا وزن درمیانی سے تھوڑا زیادہ ہے۔ کئی بار ایسی خواتین کے نزدیک ہونے کی خواہش اتنی بڑھ جاتی ہے کہ میں ٹھیک سے سو نہیں پاتا ہوں
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2020 11:35 PM IST

بڑی پستان والی خوبصورت خواتین کی طرف متوجہ ہونا فطری، جنسی خواہشات سے متعلق یہ بات آئی سامنے
سوال نمبر9: برائے مہربانی میرے سوالوں کا جواب دیجئے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے میں خوبصورت خواتین کی طرف زیادہ متوجہ ہوتا ہوا محسوس کر رہا ہوں، خاص طور پر ایسی خواتین کے تئیں جن کے پستان بڑے ہیں یا جن کے ہونٹ بھرے ہیں اور جن کا وزن درمیانی سے تھوڑا زیادہ ہے۔ کئی بار ایسی خواتین کے نزدیک ہونے کی خواہش اتنی بڑھ جاتی ہے کہ میں ٹھیک سے سو نہیں پاتا ہوں اور ایسا صرف ان کو دیکھ کر نہیں ہوتا ہے، جنہیں میں مستقل طور پر دیکھتا ہوں بلکہ کہیں بھی ایسی کسی خاتون کی ایک جھلک پانے پر بھی ہوتا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ اس طرح کے خیال میں کوئی برائی نہیں ہے، لیکن آپ جسے بھی دیکھیں اس کے بارے میں تصور کرنے لگیں یہ بھی اچھا نہیں ہے۔ کئی بار مجھے خود پر کنٹرول کرنا پڑتا ہے اور میں ایسی کچھ خواتین سے آنکھ ملانے یا ان کی طرف دیکھنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ سوچ کرکہ انہیں پتہ نہ چل جائے کہ میں انہیں کہاں دیکھ رہا ہوں۔ میں کسی کے لئے پریشانی پیدا نہیں کرنا چاہتا، میں سب کی عزت کرتا ہوں اور میں اس بات میں پورا یقین رکھتا ہوں کہ کسی بھی لڑکی/ عورت کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہئے، جو اسے بے چین کردے جیسا کہ ان کے ساتھ ہردن ہر جگہ ہوتا ہے!
جواب: پہلے تو میں آپ کی اس بات کے لئے تعریف کرنا چاہتا ہوں کہ اس جنسی توجہ کو آپ نے خود عام اور فطری مانا ہے۔ مجھے اس بات کی بھی زیادہ خوشی ہے کہ آپ اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ خواتین کو ہر دن کس طرح کی پریشانیاں ان باتوں کو لے کر جھیلنی پڑتی ہے اور اس کے تئیں آپ کے احساس کی تعریف کی جانی چاہئے۔ ہم آپ کے سوال سے جتنا سمجھ پائے ہیں، اس لحاظ سے آپ کی دو پریشانی ہے۔ ایک یہ کہ خواتین کے تئیں اتنا زیادہ متوجہ ہونے سے میں خود کو روک نہیں پا رہا ہوں اور جنسی نظریے سے ہی میں انہیں کیوں دیکھتا ہوں، اور اگر میں کسی کے تئیں خود کو متوجہ پاتا ہوں تو اپنے جذبات کا اظہار بہتر طریقے سے کیسے کروں۔
آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ خواتین بھی انسان ہیں اور انسان ہونے کا مطلب صرف کچھ جسمانی اعضا کا ہونا ہی نہیں ہوتا۔ ایسے اعضا جنہیں دیکھ کر آپ متوجہ ہوں، جیسے کہ بڑے پستان یا بھرے ہوئے ہونٹ۔ بڑے پستان اور بھرے ہوئے ہونٹ والی خاتون بھی انسان ہی ہے، جس کا اپنی ایک شخصیت ہے، اس کے جذبات ہیں اور اس کی اپنی زندگی اور اس کی کہانی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کسی خاتون کے جسمانی بناوٹ کے تئیں متوجہ ہوتے ہیں تو اسے احترام کی نظر سے اپنا تعارف کرائیں اور اسے بتائیں کہ آپ کو ان کی یہ باتیں اچھی لگتی ہیں۔ لوگوں کو ایماندار اور سچی تعریف اچھی لگتی ہے۔ پھر، اگر کسی کے تئیں آپ متوجہ ہیں تو اس سے کھلے طور پر ایک انسان کے طور پر بات کرنا ہمیشہ ہی ان کو بھونڈے اور غلط طریقے سے گھورنا کے مقابلے اچھا انسان ہوتا ہے۔