جیل میں بند سابق وزیر ستیندر جین کی طبیعت بگڑ ی، صفدر جنگ اسپتال لایا گیا، تقریباً 35 کلو وزن کم

ستیندر جین کو کچھ دیر پہلے صفدر جنگ اسپتال لایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیندر جین کا وزن تقریباً 35 کلو کم ہو گیا ہے۔

ستیندر جین کو کچھ دیر پہلے صفدر جنگ اسپتال لایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیندر جین کا وزن تقریباً 35 کلو کم ہو گیا ہے۔

Satyendar Jain Health Update: ستیندر جین کو کچھ دیر پہلے صفدر جنگ اسپتال لایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیندر جین کا وزن تقریباً 35 کلو کم ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین نے کچھ عرصہ قبل شکایت کی تھی کہ وہ اداس اور تنہا محسوس کر رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    Satyendar Jain Health Update: جیل میں بند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو صحت کی خرابی کی شکایت کے بعد صفدر جنگ اسپتال لایا گیا۔ ستیندر جین کو کچھ دیر پہلے صفدر جنگ اسپتال لایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیندر جین کا وزن تقریباً 35 کلو کم ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین نے کچھ عرصہ قبل شکایت کی تھی کہ وہ اداس اور تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ ماہر نفسیات کی مدد لے گی اور اگر ضرورت پڑی تو عام آدمی پارٹی کے لیڈر کو ضروری علاج فراہم کیا جائے گا۔

    جیل حکام نے کہا تھا کہ جین نے جیل کلینک کے اندر ایک ماہر نفسیات سے مشورہ کیا۔ جس نے انہیں لوگوں کے آس پاس رہنے اور لوگوں کے ساتھ سماجی طور پر بات چیت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تہاڑ جیل کے ایک سینئر افسر نے کہا تھا، 'اگر کوئی قیدی ڈپریشن کا شکار ہے تو اس پر مناسب توجہ دی جانی چاہیے۔ ایسی صورت حال میں، اگر ستیندر جین ڈپریشن کا شکار ہیں، تو ہم ان کی موجودہ ذہنی حالت کو سمجھنے اور تجزیہ کرنے کے لیے کسی دوسرے ماہر نفسیات کی مدد لیں گے اور اگر وہ ڈپریشن میں مبتلا پائے جاتے ہیں تو ہم قواعد کے مطابق ضروری علاج کا بندوبست کریں گے۔

    یوپی کی گنگا ندی میں بڑا حادثہ، 30 سواروں سے بھری کشتی پلٹی، 4 خواتین کی موت، کئی لاپتہ

    VVIP کلچر کو NO، سدارامیا نے پولیس سے خود کیلئے 'زیرو ٹریفک پروٹوکول' ہٹانے کو کہا
    دوسری جانب تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے چند روز قبل جیل نمبر 7 کے سپرنٹنڈنٹ کو دو قیدیوں کو دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کے سیل میں منتقل کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جین نے جیل انتظامیہ کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ خود کو تنہا اور افسردہ محسوس کر رہے ہیں، اس لیے دو قیدیوں کو ان کے ساتھ رکھا جائے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے میں انتظامیہ کو بتائے یا مشاورت کیے بغیر قیدیوں کا تبادلہ کر دیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: