راجستھان: کرولی کے پجاری قتل معاملہ پر سیاست گرمائی، اشوک گہلوت نےکہا- قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ سپوٹرا میں پجاری بابو لال ویشنو کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مہذب معاشرے میں ایسے عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ سپوٹرا میں پجاری بابو لال ویشنو کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مہذب معاشرے میں ایسے عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
جے پور: کرولی ضلع کے سپوٹرا علاقے میں ایک پجاری بابو لال ویشنو کو جلاکر مارڈالنے کے حادثہ کے بعد پولیس محکمہ میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ وہیں سیاست بھی گرماتی جارہی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس دوران راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ضلع کرولی میں ایک مندرکے پجاری کے قتل معاملہ کو انتہائی افسوسناک بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں کسی بھی قصوروار کو بخشانہیں جائے گا۔
सपोटरा, करौली में बाबूलाल वैष्णव जी की हत्या अत्यंत दुर्भाग्यपूर्ण एवं निंदनीय है,सभ्य समाज में ऐसे कृत्य का कोई स्थान नहीं है।प्रदेश सरकार इस दुखद समय में शोकाकुल परिजनों के साथ है।
घटना के प्रमुख आरोपी को गिरफ्तार कर लिया गया है एवं कार्रवाई जारी है।दोषियों को बख्शा नहीं जाएगा।
اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ سپوٹرا میں پجاری بابو لال ویشنو کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مہذب معاشرے میں ایسے عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ریاستی حکومت اس تکلیف دہ وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔
سپوٹرا کے بوکنا گاوں میں رادھا گوپال مندر کے پجاری بابولال ویشنو کو جلاکر سنگین طور پر زخمی کردیا گیا تھا،جن کی بعد میں جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں موت ہوگئی۔
ریاستی کانگریس صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے اس معاملہ میں کہا کہ اس میں پہلے پینل کوڈ سیکشن 307 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پجاری کی موت کے بعد اسے 302 میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اس معاملہ کے اہم ملزم کیلاش مینا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ متاثرہ خاندان کو حفاظت کی پوری یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو سپوٹرا کے بوکنا گاوں میں رادھا گوپال مندر کے پجاری بابولال ویشنو کو جلاکر سنگین طور پر زخمی کردیا گیا تھا،جن کی بعد میں جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں موت ہوگئی۔
صبح سے ہی یہ معاملہ طول پکڑنے لگا
جمعہ کو صبح سے ہی یہ معاملہ طول پکڑنے لگا اور اہل خانہ لاش لینے سے انکار کردیا۔ ایس ایم ایس اسپتال کی مورچاری پر بڑی تعداد میں برہمن تنظیموں سے منسلک لوگ بھی پہنچ گئے۔ اہل خانہ اور برہمن تنظیموں نے پولیس کے سامنے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرنے، معاملے کی اعلیٰ سطحٰ جانچ کرانے اور اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔