Jaipur Serial Bomb Blast Case ۔ جے پور سیریل بم دھماکے کیس میں راجستھان ہائی کورٹ نے ملزمین کو بری کر دیا ہے۔ اس سے راجستھان حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس معاملے میں ڈیتھ ریفرنس (Death Reference) سمیت مجرموں کی جانب سے پیش کی گئی 28 اپیلوں پر بدھ کو فیصلہ سنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے قصورواروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی اپیل کو قبول کر لیا ہے۔ جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین کی ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ میں ڈیتھ ریفرنس کی سماعت تقریباً 48 دن سے جاری تھی۔
تمام فریقین کے زبانی دلائل سننے کے بعد عدالت نے بدھ کو فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے سلمان کا معاملہ جوونائل بورڈ کو بھیج دیا ہے۔ جبکہ سیف، سیف الرحمان اور سرور اعظمی کو بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کو قانونی علم نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی کے لئے بھی کہا ہے۔ سیف، سیف الرحمان، سلمان اور سرور اعظمی کو پہلے ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔
دنیاکاسب سے اونچاریلوے پل: چٹان سا مضبوط 'چناب پل' تیزہوا، زلزلے ودھماکے سب برداشت کرلےگااے ٹی ایس کیلئے کہا کہ اس نے بھروسے لائق ثبوت فراہم نہیں کئےہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کیلئے کہا کہ ا اس نے بھروسے لائق ثبوت بوت نہیں دئے۔ شواہد کو کانٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس لیے عدالت نے کیس میں تمام شواہد رد کر دیے۔ ہائی کورٹ نے جے پور دھماکہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی عدالت میں بلایا۔ جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے 5 ملزمان کو موت کی سزا سنائی تھی۔ ان میں مرکزی ملزم سیف الرحمان، محمد سلمان، محمد شفیع عرف کیریون، محمد سرور اور شہاداب احمد شامل تھے۔ ملزموں نے بم دھماکہ کیس میں نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ اب ہائی کورٹ اس پر اپریل کے دوسرے ہفتے میں سماعت کرے گی۔
واضح ہو کہ راجستھان کی راجدھانی جے پور میں خصوصی عدالت نے سیریل بم دھماکہ معاملے میں چار ملزموں کو قصور وار قرار دیا تھا جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا تھا ۔ جج اجے کمار شرما نے یہ فیصلہ سنایا تھا ۔ عدالت نے جن ملزموں کو قصوروار قرار دیا تھا ان میں محمد سیف ، محمد سرور ،سیف الرحمن اور سلمان خان شامل ہیں جبکہ ملزم شہباز حسین کو شبہ کا فائد پہنچاتے ہوئے بری کر دیا تھا۔ شہباز پر ای میل کرنے کا الزام تھااور وہ دھماکوں کے دوران جے پور میں نہیں تھا ، اس لئے عدالت نے شبہ کا فائدہ پہنچاتے ہوئے بری کر دیا تھا ۔
Rising India Summit 2023: وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا، 2047 میں دنیا میں نمبر1 ہوگا ہندوستان ان چاروں ملزمین کو خصوصی عدالت نے 20 دسمبر 2019 کو پھانیس کی سزا سنائی تھی۔ تاہم حال ہی میں بری ہونا ان کے لیے اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک راحت کے طور پر آیا ہے یا جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلمان مردوں کو اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔