اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شادی کے بندھن میں بندھیں IAS ٹینا ڈابی، خود بتایا کیوں منتخب کیا 13 سال بڑے پردیپ گنواڑے کو اپنا ہم سفر

    IAS Tina Dabi and Pradeep Gawande Love Story: یوپی ایس سی ٹاپر رہیں آئی اے ایس ٹینا ڈابی (IAS Tina Dabi) اور آئی اے ایس افسر پردیپ گنواڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جے پور کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں تین دن تک تقریب چلی۔ بابا بھیم راو امبیڈکر کی تصویر کے سامنے شادی کی رسومات پوری کی گئیں۔ کچھ دن پہلے دونوں نے سوشل میڈیا سے دوری بنا لی تھی۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر شادی کی کافی چرچا ہو رہی ہے۔ دونوں آئی اے ایس کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی، یہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔

    • Share this:
      جے پور: UPSC ٹاپر رہیں آئی اے ایس ٹینا ڈابی (IAS Tina Dabi) اور آئی اے ایس افسر پردیپ گنواڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جے پور کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں تین دن تک تقریب چلی۔ بابا بھیم راو امبیڈکر کی تصویر کے سامنے شادی کی رسومات پوری کی گئیں۔ کچھ دن پہلے دونوں نے سوشل میڈیا سے دوری بنا لی تھی۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر شادی کی کافی چرچا ہو رہی ہے۔ دونوں آئی اے ایس کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی، یہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ حال ہی میں افواہوں پر خود لگام لگاتے ہوئے ٹینا ڈابی نے کہا کہ ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی اور پردیپ کی پہلے دوستی ہوئی۔ پھر دونوں میں قربت بڑھیں۔ پھر ایک ساتھ زندگی گزارنے کا دونوں نے فیصلہ لیا۔ واضح رہے کہ ٹینا ڈابی کی پہلی شادی ان کے ساتھی اطہر عامر خان کے ساتھ ہوئی تھی۔ کچھ وقت بعد دونوں میں دوریاں بڑھنے لگیں، پھر آپسی رضامندی کے ساتھ دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

      سال 2021 میں عدالت نے آفیشیل طور پر ٹینا ڈابی اور اطہر عامر خان کے طلاق کو منظوری دے دی تھی۔ حالانکہ ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ طلاق سے کچھ ماہ پہلے ہی ٹینا ڈابی کی زندگی میں ایک نئے شخص کی انٹری ہوگئی تھی۔ پھر ان کی پردیپ سے دوستی ہوئی اور دھیرے دھیرے دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔

      ٹینا ڈابی نے کہا کہ پردیپ نے پہلے مجھے پرپوز کیا تھا، حالانکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔
      ٹینا ڈابی نے کہا کہ پردیپ نے پہلے مجھے پرپوز کیا تھا، حالانکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

      کیسے آئی اے ایس ٹینا اور پردیپ گوانڑے کی دوستی پیار میں بدلی

      بتایا جا رہا ہے کہ آئی اے ایس ٹینا ڈابی اور پردیپ گنواڑے کی ملاقات کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں راجستھان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ ایک ساتھ کام کرتے کرتے دونوں کے درمیان دوستی ہوئی۔ پھر دھیرے دھیرے دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی۔ ایسا بھی مانا جاتا ہے کہ اسی دوران دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا دور شروع ہوا۔ پھر دونوں جے پور میں لنچ کرنے کے لئے باہر جانے لگے۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کافی کچھ جانا پہچانا اور پھر بات شادی تک پہنچ گئی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نتیش کمار سے بات چیت کے بعد تیج پرتاپ کا دعویٰ- ہم لوگ حکومت بنائیں گے، تیجسوی ہوں گے وزیر اعلیٰ

      ایک میڈیا ہاوس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹینا ڈابی نے کہا کہ پردیپ گنواڑے ایک اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے اورنگ آباد سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔ پھر کئی اسپتالوں میں بطور ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیں۔ پردیپ مہاراشٹر کے لاتور کے ہیں۔ دہلی میں رہ کر انہوں نے IAS کی تیاری کی اور کامیاب بھی ہوئے۔ انہوں نے راجستھان کے کئی اضلاع میں کلکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

      کیمپیٹیبلٹی رشتے کو مضبوط بناتی ہے

      ٹینا ڈابی نے کہا کہ پردیپ نے پہلے مجھے پرپوز کیا تھا، حالانکہ ہم دونوں ایک دوسر کو پسند کرتے تھے۔ پردیپ ان سے 13 سال بڑے ہیں۔ عمر کے سوال پر اہنوں نے کہا کہ عمر کی بنیاد پر رشتے طے نہیں ہوتے۔ آپسی سمجھ، پیار اور کیمپیٹیبلٹی بے حد ضروری ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: