کانگریس لیڈر جے رام رمیش نےکہا 'ملک کے4 عظیم اسپنروں سے بھی بڑے اسپنرتھےارون جیٹلی
منموہن سنگھ حکومت میں وزیر رہے جے رام رمیش نےکہا کہ ملک میں چارعظیم اسپنرہوئے ہیں، بشن سنگھ بیدی، پرسنا، چندرشیکھراوروینکٹ راگھون، لیکن ان چاروں کوجب ملا دیا جائے توارون جیٹلی کی سطح کا اسپنربنتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 24, 2019 05:53 PM IST

ارون جیٹلی کےانتقال پرکانگریس کےسینئر لیڈراورراجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سب سے منفرد اوردوستانہ طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سابق وزیرخزانہ اور بی جے پی لیڈرارون جیٹلی کے انتقال پرکانگریس کے سینئر لیڈراورراجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سب سے منفرد اوردوستانہ طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں جے رام رمیش نے کہا کہ کبھی انہوں نے ارون جیٹلی کوملک کا عظیم اسپنرکہا تھا۔ ملک میں چارعظیم اسپنرہوئے ہیں، بشن سنگھ بیدی، پرسنا، چندرشیکھر اوروینکٹ راگھون، لیکن ان چاروں کوجب ملا دیا جائے توارون جیٹلی کی سطح کا اسپنربنتا ہے۔
جے رام رمیش نے کہا 'جیٹلی ایسے بھاجپائی تھے، جوہرغیربی جے پی کے فیوریٹ تھے۔ جموں وکشمیرکانگریس کے عظیم لیڈرکے داماد ملک کے سب سے بہترین قانونی اورسیاسی دماغوں میں سےایک تھے۔ ان کے مزاحیہ لہجےاورحاضرجوابی کا کوئی ثانی نہیں'۔ اسی پیغام میں جے رام رمیش نے آگے لکھا 'ایک بارمیں نےکہا تھا کہ بیدی + پرسنا+ چندر+ وینکٹ کوملا لوتب جیٹلی کی سطح کا اسپنرتیارہوتا ہے۔ اس بات کا انہوں نے بھی خوب مزہ لیا تھا'۔
واضح رہے کہ لیڈرہونے کےعلاوہ جیٹلی طویل وقت تک دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے تھے۔ جیٹلی کے بارے میں اس اقتباس کویاد کرنےکےساتھ ہی رمیش نےکہا کہ جی ایس ٹی کاونسل کی تشکیل جیٹلی کے سب سے بڑے تعاون میں سے ایک ہے۔
کپل سبل نے شیئرکی تصویر
ارون جیٹلی کے انتقال کے بعد کانگریس لیڈرکپل سبل نے انہیں ایک پرانا دوست اورایک بہترین معاون جیسے الفاظ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کی۔ سیاست میں بھلے ہی دونوں ایک دوسرے کے مخالف ہوں، لیکن ذاتی زندگی میں دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے۔
Together in cricket. pic.twitter.com/BYJpakfPk6
— Kapil Sibal (@KapilSibal) August 24, 2019
کپل سبل نے کہا 'یہ جان کربہت دکھ ہوا ہے کہ ارون جیٹلی اب نہیں رہے۔ ایک پرانے دوست اوربہترساتھی کوہندوستان کے وزیرخزانہ کے طورپران کی پالیسیوں اورتعاون کے لئے ان کویاد کیا جائے گا۔ وہ ایک بے مثال اپوزیشن کے لیڈرتھے، وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے لئے اوراپنی پارٹی کے لئے مسلسل کھڑے رہے'۔
اس کے ساتھ ہی کپل سبل نےکہا کہ بی جے پی آج جوہے وہ ارون جیٹلی کی وجہ سے ہی ہے۔