ہوم » نیوز » وطن نامہ

پلوامہ کے بعد سکیورٹی فورسز کو پھر نشانہ بنا سکتا ہے جیش محمد: خفیہ الرٹ

ایجنسیوں کو شک ہے کہ یہ 'سائکلوجیکل آپریشن" بھی ہو سکتا ہے لیکن دہشت گردوں کی سازش سے انکار نہیں۔

  • Share this:
پلوامہ کے بعد سکیورٹی فورسز کو پھر نشانہ بنا سکتا ہے جیش محمد: خفیہ الرٹ
علامتی تصویر

جموں۔کشمیر میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گرد تنظیم جیش محمد ایک مرتبہ پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے 16 اور 17 فروری کو انٹرسیپٹ کی گئی جیش محمد دہشت گردوں کے درمیان بات چیت سے یہ انکشاف ہو اہے۔ ایجنسیوں کو شک ہے کہ یہ 'سائکلوجیکل آپریشن" بھی ہو سکتا ہے لیکن دہشت گردوں کی سازش سے انکار نہیں۔


الرٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم جیش پلوامہ حملے کی تیاری کا ویڈیو بھی جاری کر سکتi ہے۔ دہشت گردوں کی بات چیت میں اس بات کا بھی دعوی کیا گیا ہے کہ جیش دہشت گرد محمد وقاص ڈار نے راجوری کے نوشیرہ میں آئی ای ڈی پلانٹ کیا تھا جس میں ایک میجر شہید ہوئے تھے۔

First published: Feb 23, 2019 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading