جیش محمد نے 11 ریلوے اسٹیشنوں اور چھ ریاستوں کی مندروں کو اڑانے کی دی دھمکی ، سیکورٹی سخت

ہریانہ میں روہتک جنکشن کے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ یشپال مینا کو ڈاک کے ذریعہ ایک خط ملا ہے ، جس میں اگلے 8 اکتوبر کو 11 ریلوے اسٹیشن اور ریاست کی چھ مندروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Sep 15, 2019 10:24 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 10:24 PM IST
 جیش محمد نے 11 ریلوے اسٹیشنوں اور چھ ریاستوں کی مندروں کو اڑانے کی دی دھمکی ، سیکورٹی سخت

 جیش محمد نے 11 ریلوے اسٹیشنوں اور چھ ریاستوں کی مندروں کو اڑانے کی دی دھمکی ، سیکورٹی سخت

ہریانہ میں روہتک جنکشن کے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ یشپال مینا کو ڈاک کے ذریعہ ایک خط ملا ہے ، جس میں اگلے 8 اکتوبر کو 11 ریلوے اسٹیشن اور ریاست کی چھ مندروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی جانب سے لکھا گیا یہ خط ہفتہ کی شام کو 3:30 بجے ملا ۔ اس خط کو مسعود احمد نام کے ایک شخص نے لکھا ہے ، جس میں خود کو جیش محمد کے جموں و کشمیر کا ایریا کمانڈر بتایا ہے ۔

خط میں روہتک جنکشن ، ریواڑی ، ہسار ، کروکشیتر ، ممبئی سٹی ، بنگلورو ، چنئی ، جے پور ، بھوپال ، کوٹا اور اٹارسی ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ راجستھان ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور ہریانہ کے مندروں کو بم سے اڑانے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ دھمکی آمیز خط کے ملنے کے بعد دہلی ڈویزن اور امبالہ میں واقع ریلوے ایس پی دفتر تک کے اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی ہے ۔ معاملہ سینئر افسروں تک پہنچنے کے بعد جی آر پی اور آر پی ایف کے جوانوں نے ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی سبھی ٹرینوں اور پلیٹ فارم کی چیکنگ بڑھا دی ہے ۔

Loading...

مسعود احمد کے ذریعہ لکھے گئے اس خط میں اس نے خود کو جیش محمد کے جموں و کشمیر کا ایریا کمانڈر بتایا ہے ۔ خط میں لکھا ہے کہ ہم اپنے جہادیوں کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے ۔ اس مرتبہ ہم ہندوستان کو بم کے دھماکوں سے دہلا دیں گے ۔ 8 اکتوبر یعنی دسہرے کے دن روہتک جنکشن ، ریواڑی ، ہسار ، کروکشیتر ، ممبئی سٹی ، بنگلورو ، چنئی ، جے پور ، بھوپال ، کوٹا اور اٹارسی ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ راجستھان ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور ہریانہ کے مندروں کو بم سے اڑا دیں گے ۔ ہزاروں کی تعداد میں جہادی ہندوستان کو تباہ کردیں گے ۔ چہار جانب خون ہی خون ہوگا ۔ خدا حافظ ۔

اس سلسلہ میں ریلوے ایس پی دھیرج سوتیا نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی جانب سے 11 ریلوے اسٹیشنوں اور چھ ریاستوں کی مندروں میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ خط کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ وہیں اسٹیشنوں کی سیکورٹی میں اضافہ کی ہدایت بھی دیدی گئی ہے ۔

Loading...