جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں جیش محمد کا ایک دہشت گرد گرفتار ، ہتھیار برآمد

ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ سیکٹر میں جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ۔ سیکورٹی فورسیز کو دہشت گردوں کے پاس سے کافی تعداد میں ہتھیار ملے ہیں ۔

Oct 06, 2019 06:45 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 06:45 PM IST
جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں جیش محمد کا ایک دہشت گرد گرفتار ، ہتھیار برآمد

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں جیش محمد کا ایک دہشت گرد گرفتار ، ہتھیار برآمد

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی دہشت گرد تنظیمیں ہندوستان میں بڑے حملے کی سازش رچ رہی ہیں ۔ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں نے کشمیر میں اپنے ماڈیول کو پھر سے سرگرم کردیا ہے ۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے بھی دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے کمر کس رکھی ہے ۔ اسی سلسلہ میں اتوار کو ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ سیکٹر میں جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ۔ سیکورٹی فورسیز کو دہشت گردوں کے پاس سے کافی تعداد میں ہتھیار ملے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں جیش کا دہشت گرد چھپا ہوا ہے ۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا اور ایک گھر سے جیش کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔ سیکورٹی فورسیز کو دہشت گرد کے پاس سے کثیر مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار ملے ہیں ۔

Loading...

بتادیں کہ اتوار کی صبح ہی چار سے پانچ دہشت گردوں نے بارہمولہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی تھی ۔ حالانکہ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کے جوان مسلسل ایل او سی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کی ہر ناپاک حرکت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔

وہیں دوسری طرف پاکستانی فوج بھی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ اتوار کو پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر کو نشانہ بنایا اور تابڑتوڑ فائرنگ کی ۔ ہفتہ کی دیر رات کو بھی پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔ پاکستان کی اس ناپاک حرکت کا ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیا ۔

Loading...