ہوم » نیوز » وطن نامہ

جیش نے حملہ سے دو دن پہلے ٹویٹر پر دی تھی دھمکی، سال بھر سے چل رہی تھی پلوامہ کی پلاننگ

دہشت گرد تنظیم جیش محمد پلوامہ حملہ کے لئے گزشتہ ایک سال سے تیاری کر رہا تھا۔

  • Share this:
جیش نے حملہ سے دو دن پہلے ٹویٹر پر دی تھی دھمکی، سال بھر سے چل رہی تھی پلوامہ کی پلاننگ
علامتی تصویر : پی ٹی آئی

دہشت گرد تنظیم جیش محمد پلوامہ حملہ کے لئے گزشتہ ایک سال سے تیاری کر رہی تھی ۔ یہاں تک کہ جیش محمد نے نجی ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا، جس میں دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔


جس ٹویٹر اکاونٹ سے ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے، وہ نجی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عام لوگ اس اکاونٹ کو نہیں دیکھ سکتے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق یہ ویڈیو 33 سکینڈ کا ہے، جس میں صومالیہ کی ایک دہشت گرد تنظیم بالکل اسی انداز میں فوجیوں پر حملہ کرتی نظر آرہی  ہے، جیسا پلوامہ میں کیا گیا۔ اس ٹویٹر اکاونٹ کا نام ہے’ 313 گٹ‘ ۔ اسی ٹویٹر اکاونٹ میں دھمکی والے لہجہ میں کشمیر کا نام لیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ’انشاللہ، یہی کشمیر میں ہوگا‘‘۔


ویڈیو کی لوکیشن کا پتہ لگانا مشکل


یہ ویڈیو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعہ اپلوڈ کیا گیا ہے، ایسے میں سکیورٹی ایجنسیوں کو اس کی لوکیشن کا پتہ لگانے میں تمام مشکلات پیش آ سکتی ہے۔ افسران کے مطابق اب جموں و کشمیر پولیس اسی طرح کا ایک ڈمی ویڈیو تیار کرےگی، تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کس طرح حملہ کی پلاننگ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: جیش نے 5 فروری کو دی تھی ہندوستان کو دہلانے کی دھمکی، سنئے آڈیو

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملہ پر جموں و کشمیر کے گورنر بولے- پاکستان باز نہیں آیا تو، اسے نقشے سے مٹا دیں گے
First published: Feb 15, 2019 12:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading