உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان: ٹیچر نے کی 11ویں کی طالبہ کے ساتھ درندگی، نوٹ بُک لینے کے بہانےگھر بلاکرکی آبروریزی

    راجستھان میں ٹیچر نے کی 11ویں کی طالبہ کے ساتھ درندگی

    راجستھان میں ٹیچر نے کی 11ویں کی طالبہ کے ساتھ درندگی

    Teacher raped 11th girl student in Jalore: راجستھان کے جالور ضلع کے باگوڑا تھانہ علاقے میں ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر نے 11ویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ہے۔ ملزم ٹیچر نے طالبہ کو اپنے گھر نوٹ بُک لینے کے لئے بلایا تھا۔ اس دوران زبردستی اس کو کمرے میں لے جاکر آبروریزی (Rape) کی۔ پولیس نے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jaipur, India
    • Share this:
      جالور: راجستھان میں ایک بار پھر استاد-شاگردہ کے درمیان رشتے کو تار تار کرنے کا شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے جالور ضلع کے باگوڑا تھانہ علاقے میں ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر (Teacher) نے 11ویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا ہے۔ ملزم ٹیچر نے طالبہ کو اپنے گھر نوٹ بُک لینے کے لئے بلایا تھا۔ اس دوران زبردستی اس کو کمرے میں لے جاکر آبروریزی (Rape) کی۔ پولیس نے اتوار دیر رات ہی ملزم ٹیچر کے خلاف پاکسو ایکٹ میں معاملہ درج کرلیا۔ بعد میں ملزم ٹیچر کو گرفتار بھر کرلیا ہے۔

      باگوڑا تھانہ انچارج چھتر سنگھ دیوڑا نے بتایا کہ اس سے متعلق پرائیویٹ اسکول کی ایک نابالغ طالبہ نے رپورٹ دی تھی۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس کے اسکول کے ٹیچر اوم پرکاش میگھوال نے اتوار کو اسے نوٹ بُک لینے کے بہانے اپنے گھر پر بلایا تھا۔ جب وہ اس کے گھر گئی تو وہ اس کو زبردستی کھینچ کر کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ آبروریزی کی۔ طالبہ کو ٹیچر کے ذریعہ کمرے میں اغوا کرنے کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں گاوں والے موقع پر جمع ہوگئے۔ انہوں نے ملزم ٹیچر کے گھر کو باہر سے گھیر لیا تاکہ وہ بھاگ نہ سکے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نابالغ بیٹی سے بار بار آبروریزی کرتا رہا والد، تھانہ بھاگ کر بولی- پاپا کرتے ہیں گندہ کام

      یہ بھی پڑھیں۔

      جھارکھنڈ: کھیت میں ٹریکٹر جانے سے روکا تو دبنگ نے آدیواسی خاتون کے ساتھ کی آبروریزی 

      تقریباً 6 ماہ سے پرائیویٹ اسکول میں پڑھا رہا تھا

      بعد میں گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اوم پرکاش میگھوال چورو ضلع کے راج گڑھ کا رہنے والا ہے۔ وہ یہاں گزشتہ تقریباً 6 ماہ سے پرائیویٹ اسکول میں پڑھا رہا تھا۔ ملزم جہاں ذات بدل کر رہ رہا تھا۔ اس نے خود کو بشنوئی بتا رکھا تھا۔ وہ یہاں کرائے پر کمرہ لے کر رہ رہا تھا۔ پولیس ملزم کی پوری کنڈلی کھنگالنے میں مصروف ہے۔



      پہلے بھی اس طرح وارداتیں آچکی ہیں سامنے

      قابل ذکر ہے کہ راجستھان میں استاد شاگردہ کے رشتے کو تار تار کرنے کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی راجستھان کے کئی علاقوں میں اس طرح کے کئی حادثے ہوچکے ہیں۔ یہاں تک کہ اسکول میں ہی آبروریزی کا معاملہ سامنے آچکا ہے۔ طالبات سے چھیڑ چھاڑ کے تو کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے سبب گارجین اب اسکولوں میں بیٹیوں کو محفوظ نہیں مان رہے ہیں۔ حالانکہ پولیس اس طرح کے حادثات پر فوری ایکشن لیتی ہے، لیکن پھر یہ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: