Teesta Setalvad Arrest: جماعت اسلامی ہند نے تیستا سیتلواڑ کو فوری رہا کرنے کا کیا مطالبہ
Teesta Setalvad Arrest : سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی تنقید کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کی رہائی کی مطالبہ کیا ہے ۔
Teesta Setalvad Arrest : سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی تنقید کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کی رہائی کی مطالبہ کیا ہے ۔
نئی دہلی: سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی تنقید کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کی رہائی کی مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی یہ کارکن لوگوں کے حقوق کے دفاع کے لئے کام کرتی ہیں۔ ان کی این جی او’سی جے پی‘ ’’سیٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس“ نے 2002 فسادات کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو محض اس لئے نشانہ بنانا کہ اس کی سرگرمیوں سے چند سیاست داں اور حکومت کے کچھ لوگوں کو پریشانیاں ہوسکتی ہیں، ایسا کرنا ملک کے جمہوری نظام کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد اور گروپوں کا کمزوروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ پست ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ انسانی حقوق یا سماج کے لئے کام کرنے والا کوئی بھی کارکن، حکومت اور انتظامیہ کا مخالف یا دشمن نہیں ہوتا ہے بلکہ ان کی سرگرمیاں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں حکومت کی مددگار ہوتی ہیں۔
لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ سماجی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے اور ان کی محنتوں کی حوصلہ افزائی کرے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔