ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

این آئی اے کی چھاپہ ماری، جماعت اسلامی ہند نے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن سے تعلق ہونے سے انکار کیا

جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ ہیومن ویلفیئر فاﺅنڈیشن جماعت کا ذیلی ادارہ نہیں ہے بلکہ وہ ایک الگ اور آزاد ادارہ ہے، اس سے جماعت کا کوئی تنظیمی اور قانونی تعلق ہے۔

  • Share this:
این آئی اے کی چھاپہ ماری، جماعت اسلامی ہند نے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن سے تعلق ہونے سے انکار کیا
این آئی اے کی چھاپہ ماری، جماعت اسلامی ہند نے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن سے تعلق ہونے سے انکار کیا

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے میڈیا انچارج سید تنویر احمد نے ایک پریس بیان میں کہا ہےکہ میڈیا ذرائع کےمطابق این آئی اے نے آج دہلی کے بعض مقامات پر چھاپے مارے اور دستاویزات ضبط کیں، اسی ذیل میں ہیومن ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے آفس پربھی چھاپا مارا گیا ہے۔ اس کے بعد بعض نیوز چینلوں نے جن میں بطورخاص ایک ہندی چینل نے معاملہ کو اس طرح پیش کرنا شروع کردیا، گویا فاﺅنڈیشن جماعت اسلامی کا کوئی ذیلی ادارہ ہے۔ جبکہ فاﺅنڈیشن ایک الگ اور آزاد ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو جماعت کا کوئی ذیلی ادارہ ہے اورنہ ہی اس سے جماعت کا کوئی تنظیمی اور قانونی تعلق ہے۔ ہم میڈیا سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خواہ مخواہ جماعت اسلامی ہند کو اس معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کرے۔  انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے اس معاملہ کو بہت سنجیدگی سےلیا ہے۔ جماعت کو بدنام کرنےکی اس شرمناک کوشش کو ہرگز قبول نہیں کیا جائےگا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند اپنے قانونی مشیروں کے مشورے سے اس کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق بھی غور کررہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے میڈیا انچارج سید تنویر احمد نے ایک پریس بیان میں کہا ہےکہ فاﺅنڈیشن ایک الگ اور آزاد ادارہ ہے۔ وہ نہ تو جماعت کا کوئی ذیلی ادارہ ہے اورنہ ہی اس سے جماعت کا کوئی تنظیمی اور قانونی تعلق ہے۔

قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے آج دہلی کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس میں جامعہ نگر علاقے میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ وہیں جامعہ نگر میں ملی وسماجی تنظیم ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے دفتر میں بھی این آئی اے نے چھاپہ ماری کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 10:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading