ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جماعت اسلامی ہند نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو بتایا اسلاموفوبیا کا مریض

حکومت فرانس کی جانب سے اسلام و مسلم مخالف شدید اقدامات اور بیانات پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ فرانسیسی صدر مانوئل میکرون”شدید اسلاموفوبیا“کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کی اپنے ملک میں مختلف محاذ پر ناکامی بھی ہے۔

  • Share this:
جماعت اسلامی ہند نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو بتایا اسلاموفوبیا کا مریض
جماعت اسلامی ہند نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو بتایا اسلاموفوبیا کا مریض

نئی دہلی: گزشتہ چند ہفتوں سے حکومت فرانس کی جانب سے اسلام و مسلم مخالف شدید اقدامات اور بیانات پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”فرانسیسی صدر امانوئل میکرون ”شدید اسلاموفوبیا“  کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کی اپنے ملک میں مختلف محاذ پر ناکامی بھی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے فرانس میں ”دائیں بازو“ کی سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کے رویوں میں بھی شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میکرون ان طاقتوں کے سامنے جھک چکے ہیں اور اسلام دشمنی پر اتر آئے ہیں۔


امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ فرانس کی معیشت متاثر ہے، بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے، کوئڈ سے ہوئی کثیر اموات پر سوال اٹھ رہے ہیں، کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، ان کے کابینہ کے ایک وزیر جنسی زیادتی کے الزام میں ملوث ہیں۔ اپنی گرتی سیاسی ساکھ کے بھنور میں گرفتار ہوکر ماکرون غیر دانشمندی کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”اسلام بھی حدود آشنا اظہار رائے کی آزادی“ کا قائل ہے، لیکن موجودہ دور میں اس آزادی کا استعمال بڑے بھونڈے انداز میں کیا جارہا ہے۔ اس کی ایک مثال فرانس میں ہوئے اہانت رسول ؐ کا واقعہ ہے۔ مذہبی شخصیات کے متعلق اس طرح کا غیر مہذب رویہ کسی بھی تمدن کے اعلیٰ اخلاقی معیارات کا حصہ نہیں رہا ہے۔ ہاں! اختلافات کا اظہار، تنقید اور پھر دلائل کے ساتھ گفتگو و بحث حدود میں رہتے ہوئے ہونا چاہئے۔ دل شکنی، ہتک، گالی گلوچ، یہ اظہار رائے کے معیارات نہیں ہوسکتے ہیں، جن کی تائید میکرون  کررہے ہیں“۔


امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ فرانس کی معیشت متاثر ہے، بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے، کوئڈ سے ہوئی کثیر اموات پر سوال اٹھ رہے ہیں، کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، ان کے کابینہ کے ایک وزیر جنسی زیادتی کے الزام میں ملوث ہیں۔
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ فرانس کی معیشت متاثر ہے، بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے، کوئڈ سے ہوئی کثیر اموات پر سوال اٹھ رہے ہیں، کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، ان کے کابینہ کے ایک وزیر جنسی زیادتی کے الزام میں ملوث ہیں۔


یقیناً امانوئل میکرون کے اسلام کے تئیں بے بنیاد جذبات اور اسلاموفوبیا کے عکاس بیانات سے تمام عالم کے مسلمانوں اور انصاف پسند طبقے کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم حکومت فرانس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اسلام دشمن رویے سے باز آئے۔ چارلی ہیبڈو کی حرکت، آزادی اظہار رائے کے بھونڈے استعمال، سیموئیل پیٹی کے معاملے اور چیچنیائی طالب علم کی حرکت اور اس کے بعد والے واقعات کا معروضی، سماجی، سیاسی ونفسیاتی جائزہ لیا جانا چاہئے۔ محض جذبات اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے اقدام کرکے تمام دنیا میں فرانس کی ساکھ کو بگڑنے نہ دیں۔ فرانس کی سوسائٹی میں دراڑیں پیدا نہ کریں۔ ہم حکومت ہند سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حکومت فرانس پر دباؤ ڈالےکہ وہ اس طرح کی غیر شائستہ و غیر تمدنی حرکات سے باز آئے۔“
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 27, 2020 10:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading