ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: جماعت اہلحدیث نے اٹھایا بڑا قدم، ہزاروں ضرورتمندوں کے لئےکھانے پینےکا انتظام کیا

ممبئی کے شمال مغربی علاقے سی ناکہ خیرانی روڈ کی جماعت اہلحدیث کی مسجد سے ہزاروں ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے اور بے سہاروں کو سہارا دینے کی حتی المقدور کوشش کی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 30, 2020 06:55 PM IST
  • Share this:
ممبئی: جماعت اہلحدیث نے اٹھایا بڑا قدم، ہزاروں ضرورتمندوں کے لئےکھانے پینےکا انتظام کیا
ممبئی: جماعت اہلحدیث نے ہزاروں ضرورتمندوں کے لئے کھانے پینےکا انتظام کیا۔

ممبئی: ممبئی کے شمال مغربی علاقے سی ناکہ خیرانی روڈ کی جماعت اہلحدیث کی مسجد سے ہزاروں ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے اور بے سہاروں کو سہارا دینے کی حتی المقدور کوشش کی گئی۔

اس سلسلہ میں جامع مسجد اہل حدیث خیرانی روڈ، ساکی ناکہ کے خطیب و امام مولانا عاطف سنابلی نے کہا کہ ہم،ہمارے محسن و خیر خواہ سکریٹری مسجد الیاس چودھری اور دیگر کارکنان نے اس مدت میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے کھانے کا انتظام کیا اور دو ہزار سے زائد فیمیلیز کو راشن اور رمضانی کٹ ضرورتمند خاندانوں تک اپنے رضاکاران کے ذریعہ پہنچائی۔


انہوں نے مزید کہا کہ خدمتِ انسانیت ایک عظیم کارِ ثواب ہے۔ بھوکوں کو کھانا کھلانے اور بے سہاروں کو سہارا دینے کو دنیا کے ہر مذہب نے عبادت کا درجہ دیا ہے۔ مذہبِ اسلام میں تو یہ عظیم ترین کارِ ثواب قرار دیا گیا ہے ۔ اس کی اسی اہمیت و فضیلت کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد اہل حدیث، خیرانی روڈ، ساکی ناکہ، ممبئی کے ذمہ داروں نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دو تین بعد سے ہی عیدالفطر کی صبح تک ہزاروں بھوکے اور بے سہارا لوگوں کے کھانے پینے کا بہترین انتظامات کیے اور اپنے جذبہِ خدمت انسانیت وجذبہ خدمت خلق خدا کے تحت بلا اختلافِ مذہب وملت اور بلاتفریق مسلم و غیر مسلم لوگوں کی بھوک مٹانے میں ہمہ تن کوشاں رہے۔ یہ کام ہم سب نے کسی صلہ و شتائس کی تمنا کےبغیر محض اللہ کی رضاوخوشنودی کے حصول کے لیے انجام دیا اور مستقبل میں یہ سلسلہ خیر بیوگان اور ضرورتمندوں کو راشن پہنچانے کا کام جاری رکھنے نیک ارادہ اورپاکیزہ عزم ہے اللہ مدد کرے"۔


جماعت اہلحدیث کی مسجد سے ہزاروں ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی۔جماعت اہلحدیث کی مسجد سے ہزاروں ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی۔
جماعت اہلحدیث کی مسجد سے ہزاروں ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی۔


مولانا عاطف سنابلی نے کہا کہ رمضان سے پہلے تقریباً 50 ہزار، رمضان کے بعد 20 ہزار مسلم ونان مسلم بھائیوں کے کھانے کے علاوہ رمضان مقدس میں 12000 روزے داروں کو افطار کرایا گیا جبکہ نو ہزار سے زائد لوگوں کی سحری کا بھی انتظام کیا گیا۔ پورے مہینہ مسلسل اچھے انتظام واہتمام کے ساتھ روزانہ 400 لوگوں کو افطار کرایا گیا، 300 لوگوں کے لیے سحری کا انتظام کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہر روز 500 غیر مسلم بھائیوں کو کھانا دیا گیا۔ اسی طرح رمضان سے بدودن قبل عیدی تحفہ کے نام سء دو سو زائد عید کے دن ضروری اشیائے خوردونوش پر مشتمل سوئیں، شکر، ڈرائی فروٹس اور مٹن کا گوشت وغیرہ بھی پورے علاقے کی غریب، مجبور اور بیوہ فیملی کو رضاکاروں کے ذریعہ گھر گھر پہنچائے گئے، عید الفطر کے موقع پر عید کے دن نان فیملی بے سہارا بھائیوں کے لئے بہترین کھانا پینا اور سوئیں وغیرہ مہیا کرایا گیا۔

عید الفطر کے موقع پر عید کے دن نان فیملی بے سہارا بھائیوں کے لئے بہترین کھانا پینا اور سوئیں وغیرہ مہیا کرایا گیا۔
عید الفطر کے موقع پر عید کے دن نان فیملی بے سہارا بھائیوں کے لئے بہترین کھانا پینا اور سوئیں وغیرہ مہیا کرایا گیا۔


مولانا عاطف سنابلی نے سلسلہِ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان سب کاموں کے علاوہ ایک کام جو شاید کسی مسجد نے انجام دیا ہو جب مزدوروں کے آبائی وطن جانے کے لئے حکومت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کی بات کی تو ڈاکٹروں نے میڈیکل چیک اپ کے نام پر مجبور وبے سہارا مزدوربھائیوں 400-500 جیسی رقم لیکر میڈیکل سرٹیفکیٹ ایشو کیا اس چیز کو مزدور بھائیوں پر ہم نے بوجھ اور ظلم محسوس کرتے ہوئے مسجد کی طرف سے فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا جو کافی مفید، کارگر اور مؤثر رہا اور ہم نے تقریبا ہزاروں لوگوں کو سرٹیفکٹ ایشو کئے اور اس کا ایک زبردست فائدہ یہ ہوا کہ ڈاکٹروں نے اپنی رقم کردی۔
جامع مسجد اہلحدیث، خیرانی روڈ، ساکی ناکہ کے تمام ذمہ داروں بالخصوص سکریٹری الیاس چودھری کی طرف سے اپنے ان تمام محسنین ومعاونین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے اس کاروانِ خیر میں شامل ہوکر بھوکوں اور بے سہاروں کو سہارا دیا، نیز میں ان تمام کارکنان ورضاکاران کا بھی از حد شکر گزار ہوں جنہوں نے کورونا کے خوف کو درکنار کرتے ہوئے اور سرکاری ہدایات پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے، اس کارِ خیر میں رات دن ایک کیا اوراپنی نیندیں قربان کرکے اس مشن کی کامیابی بنیادی ذریعہ ثابت ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ ان سبھوں کو جزاے خیر عطا کرے ۔اور ہم سب کو للہیت کی توفیق دے۔
First published: May 30, 2020 06:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading