ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لاک ڈاؤن سے متاثر لوگوں کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ تشکیل دیں ، جماعت اسلامی ہند کی ریاستی حکومت کو تجویز

جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے دیئے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ سماجی اور صحت کے شعبوں کے علاوہ لوگوں کو فوری ریلیف اور منظم اور غیر منظم شعبوں کے معاشی پیکیج کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے

  • Share this:
لاک ڈاؤن سے متاثر لوگوں کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ تشکیل دیں ، جماعت اسلامی ہند کی ریاستی حکومت کو تجویز
لاک ڈاؤن سے متاثر لوگوں کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ تشکیل دیں ، جماعت اسلامی ہند کی ریاستی حکومت کو تجویز

ممبئی: جماعت اسلامی ہند مہارا شٹر نے ریاستی حکومت سے حکومتی وسائل ، کارپوریٹ امداد اور عوامی عطیات کو یکجا کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاکہ  ملکگیر لاک ڈاؤن سے پریشان حال یومیہ اور غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کی مدد کی جائے ۔


ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے خط میں جماعت اسلامی مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے تجویز پیش کی ہے کہ ریاست ابتدا میں اس فنڈ کے لئے اپنے بجٹ سے رقم مختص کرے اور صنعت کاروں سے بھی اپیل کرے کہ وہ اپنی پہلی سہ ماہی کے سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) کے عطیات کو اسی فنڈ میں جمع کریں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست عام لوگوں سے بھی ضرورت کے مطابق چندے کی اپیل کر سکتی ہے۔


 


خط میں ، جو اس ہفتے کے شروع میں وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا تھا ، جماعت اسلامی مہاراشٹر نے کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاو کے تناظر میں ریاست اور مرکز کی طرف سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے ذریعہ سب سے زیادہ متاثر لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی تجویز پیش کی ۔ تنظیم نے حکومت سے راشن دکانوں پر اناج اور دیگر ضروری اشیا کی تقسیم کو دوگنا کرنے کو کہا ہے ۔ اس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ ریاست میں تقریبا 3.65 کروڑ غیر منظم مزدوروں کو ماہانہ 5000 روپےمعاوضہ دیا جائے  ۔ یا انہیں مفت میں کھانا اور رہائش فراہم کی جائے۔

جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے دیئے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ سماجی اور صحت کے شعبوں کے علاوہ لوگوں کو فوری ریلیف اور منظم اور غیر منظم شعبوں کے معاشی پیکیج کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت نے پہلے ہی شہر سمیت ریاست بھر میں کھانے کی تقسیم کی مہم شروع کردی ہے ۔ جماعت اسلامی  اور اس کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) سے وابستہ رضاکار لاک ڈاؤن کے سبب متاثرہ افراد تک پہنچ رہے ہیں اور انہیں پکا ہوا کھانا اور اناج تقسیم کر رہے ہیں۔

ان اقدامات کے علاوہ جماعت اسلامی مہاراشٹرنے مطالبہ کیا کہ COVID-19 کے مشتبہ افراد کے لئے اضافی جانچ لیبارٹریز اور کورانٹائین مراکز لازمی طور پر ان شہروں میں قائم کیے جائیں ، جو اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ جماعت نے حکومت سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لئے ریاست کے ساتھ تعاون کرنے اور COVID-19 کے مشتبہ افراد ، جنھیں گھر میں کورنٹائن میں رہنے کیلئے کہا گیا ہے ، پر نگاہ رکھنے کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
First published: Mar 27, 2020 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading