ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پروفیسر نجمہ اختر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب

پروفیسر نجمہ اختر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی وائس چانسلر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

  • Share this:
پروفیسر نجمہ اختر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب
پروفیسر نجمہ اختر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی وائس چانسلر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی وائس چانسلر کے طور پر منتخب کیا گیا  ہے۔ بتا دیں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتون کو سب سے اعلیٰ عہدہ ملا ہے۔


پروفیسر نجمہ اختر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی ممبر ہیں۔ ساتھ ہی وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ قابل غور ہے کہ انہوں نےکروکشیتر یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔


وزارات تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے تین یونیورسٹیوں کے لیے وائس چانسلر کے نام طے کئے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے نجمہ اختر، مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی بہار کے لیے سنجیو کمار اور مہاتما گاندھی سینٹرل یونیورسٹی مہاراشٹر کے لیے رجنیش کمار کے نام پر منظوری کی مہر لگی ہے۔


IMG-20190411-WA0003 (1)
First published: Apr 11, 2019 08:54 PM IST