جامعہ ملیہ کو شمسی توانائی سے چلنے والا انورٹر بنانے پر ملا بین الاقوامی انعام

جامعہ کے الیکٹرانک انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق کو اس انورٹر کا ایک ماڈل تیار کرنے پر یہ انعام ملا ہے۔

Apr 22, 2019 09:56 AM IST | Updated on: Apr 22, 2019 09:56 AM IST
جامعہ ملیہ کو شمسی توانائی سے چلنے والا انورٹر بنانے پر ملا بین الاقوامی انعام

جامعہ ملیہ اسلامیہ: فائل فوٹو

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو شمسی توانائی سے چلنے والا انورٹر بنانے پر سوئٹزرلینڈ میں منعقد بین الاقوامی مقابلہ میں 20لاکھ روپئے کا انعام ملا ہے۔ جامعہ کے الیکٹرانک انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق کو اس انورٹر کا ایک ماڈل تیار کرنے پر یہ انعام ملا ہے۔سوئٹزر لینڈ کی کمپنی ٹائفون ہل کے زیر اہتمام اس مقابلہ میں ایشیا ،افریقہ ،امریکہ اور یوروپ کے ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

جامعہ نے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے تحقیقی پروجیکٹ کے تحت جامعہ کے پی ایچ ڈی،ایم ٹیک اور  بی ٹیک کے طلبا کی ٹیم نے یہ انورٹر تیار کیا ہے ۔ جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے ڈاکٹر احتشام الحق کو اس انعام کے لئے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے جامعہ کا وقار بڑھا ہے اور تحقیقی کاموں میں اس کی اہمیت ثابت ہوئی ہے ۔

Loading...

Loading...