உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تاریخی کارنامہ، این آئی آر ایف 2022 کی فہرست میں حاصل کیا تیسرا مقام

    جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این آئی آر ایف میں شاندار مقام حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی چھٹی رینک سے اس سال مزید بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این آئی آر ایف میں شاندار مقام حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی چھٹی رینک سے اس سال مزید بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این آئی آر ایف میں شاندار مقام حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی چھٹی رینک سے اس سال مزید بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی: ملک کی معروف اقلیتی درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی طرف سے آج جاری کردہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) 2022 میں ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این آئی آر ایف کی گزشتہ سال کی اپنی چھٹی رینک سے اس سال مزید بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

    وزارت تعلیم، حکومت ہند نے ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی رینکنگ پہلے سال 2016 میں شروع کی تھی۔ پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ’خدا کے فضل وکرم سے جامعہ ملیہ اسلامیہ مسلسل ترقی کی نئی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ یونیورسٹی تدریس، آموزش اور تحقیق کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے متواتر جدو جہدکر رہی ہے۔

    پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ’خدا کے فضل وکرم سے جامعہ ملیہ اسلامیہ مسلسل ترقی کی نئی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔

    پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ’خدا کے فضل وکرم سے جامعہ ملیہ اسلامیہ مسلسل ترقی کی نئی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔سال 2016 کی این آئی آر ایف رینکنگس میں ہمیں تراسیواں مقام حاصل تھا، جو سال 2021 میں چھٹا مقام ہوگیا اور آج ملک کی تین سب سے اعلی یونیورسٹیوں سے ایک ہے۔ یہ سب یونیورسٹی کے مخلص اور محنتی فیکلٹی اراکین کی اعلی معیار کی مرکوز اور بامعنی تدریس اور معیاری تحقیق کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔‘

    پروفیسر نجمہ اختر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی حکومت کے وژن کو حقیقت بنانے کے لئے پابند عہد ہے اور ہم قومی اور بین الاقوامی رینکنگس میں مزید بہتر کرنے کے لئے بدستور کوشش کرتے رہیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Dalai Lama Ladakh Visit: دلائی لامہ کے لداخ دورہ سے بوکھلایا چین، ہندوستان نے دیا دو ٹوک جواب 

    شیخ الجامعہ نے تدریس، ملازمت کے مواقع کی دستیابی اور تحقیق وغیرہ کے تناظر میں یونیورسٹی کے متعلق بہتر ہوتے احساس سے بھی اس کو جوڑ کر دیکھا ہے۔ بڑی تعداد میں درخواستوں کا موصول ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا کی ایک اہم پسند بن گئی ہے۔’ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ برسوں میں ہم اور بھی بہتر کریں گے۔

    قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی نے این آئی آر ایف کی سال 2021 میں تحقیق کے زمرے میں تیسویں رینک کے مقابلے میں اس مرتبہ تحقیق کے زمرے میں انیسویں رینک حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی نے آرکی ٹیکچر، انجینرئنگ، ڈینٹل اور مینجمنٹ زمروں میں بھی بہترین مظاہرہ کیاہے اور قانون کی کٹیگری کے تحت اپنی گزشتہ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: