جامعہ ملیہ اسلامیہ کے استاد نے کیرالہ سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہندی محکمہ کے استاد مکیش کمار مروٹھا نے کیرالہ ریلیف فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Aug 20, 2018 09:58 AM IST | Updated on: Aug 20, 2018 10:59 AM IST
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے استاد نے کیرالہ سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ

یونی ورسیٹی سے لی گئی تصویر

کیرلا اس وقت صدی کی سب سے بڑی تباہی سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ سو سالوں میں کیرلا نے کبھی اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی۔ اب تک ساڑھے تین سو سے زیادہ لوگوں کی سیلاب کے سبب موت ہو چکی ہے۔ پورے ملک سے لوگ متاثروں کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی طرح جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہندی محکمہ کے استاد مکیش کمار مروٹھا نے کیرلا ریلیف فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں محکمہ ہندی کے استاد مکیش کمار مروٹھا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیرالہ آج خطرناک قدرتی آفات سے جوجھ  رہا ہے۔ آئیے ہم ہندوستانی ہونے کا فرض ادا کریں، اس پریشانی کے وقت میں ہماری تھوڑی اور چھوٹی سی مدد بھی ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Loading...

jamia

Loading...