ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباکے احتجاجی مارچ پرایک شخص نے کی فائرنگ، 1طالب علم زخمی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم کو جمعرات کے روز ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی اور ہوئی فائر نگ کی

  • Share this:
دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباکے احتجاجی مارچ پرایک شخص نے کی فائرنگ، 1طالب علم زخمی
دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباکے احتجاجی مارچ پر ایک شخص نے کی فائرنگ، 1طالب علم زخمی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم کو جمعرات کے روز ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی اور ہوئی فائر نگ کی ۔جب کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون اور شہریوں کے قومی رجسٹر کے خلاف مظاہرے کیے جارہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فائر نگ کرنے والے نے چیخ چیخ کر کہا ، "کون آزادی چاہتا ہے ، آؤ میں تمہیں گولی مار دوں گا اور پھر مظاہرین پر فائرنگ کردی ،اس واقعہ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے برہمی کا اظہار کیا۔ نیوز18 سے بات چیت کرتے ہوئے طلبا نے اس واقعہ کے لیے پولیس کو ذمہ دار ٹہرایاہے۔



دہلی پولیس بے فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ وہیں زخمی طالب علم شاداب عالم کو اس کے بازو میں گولی لگی تھی اور اسے جامعہ نگر کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔یہ واقعہ اسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب طلباء کی جانب سے احتجاجی مارچ نکالا جارہا تھا۔ طلباء نے نیوز 18 کو بتایا کہ حملہ آور نے پرامن احتجاج کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی اور سی اے اے مخالف مظاہرین کو دھمکی دی۔

First published: Jan 30, 2020 02:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading