உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جمعیۃعلماء ہند نے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کا کیا خیرمقدم، مولانا ارشد مدنی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

    جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے تین زرعی قوانین کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی اے اے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے تین زرعی قوانین کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی اے اے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے تینوں زرعی قانون کو واپس لئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لئے بجا طور پر ہمارے کسان بھائی مبارک بادکے مستحق ہیں، کیونکہ اس کامیابی کے لئے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے تینوں زرعی قانون کو واپس لئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لئے بجا طور پر ہمارے کسان بھائی مبارک بادکے مستحق ہیں، کیونکہ اس کامیابی کے لئے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ملک کے کسان مضبوطی کے ساتھ ہر طرح کی قربانی دیتے رہے اور اپنے موقف پر اٹل رہے۔

      سی اے اے تحریک سے کسانوں کو ملی مضبوط تحریک

      مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ایک بارپھر یہ سچائی اجاگر ہوگئی کہ اگر کسی جائز مقصدکے لئے ایمانداری اور صبرواستقلال کے ساتھ کوئی تحریک چلائی جائے تو ایک نہ ایک دن کامیابی مل کر رہتی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے بھی انکارنہیں کیا جاسکتا کہ کسانوں کو اس طرح کی مضبوط تحریک چلانے کا راستہ سی اے اے کے خلاف چلائی گئی تحریک سے ملا کہ جب حق انصاف کے لئے خواتین یہاں تک کہ بزرگ خواتین دن رات سڑکوں پر بیٹھی رہیں، اس تحریک میں شامل ہونے والوں پر جبرواستبداد کے پہاڑتوڑے گئے، سینکڑوں لوگوں کو سنگین دفعات کے تحت معتوب کیا گیا، لیکن اس تحریک کو توڑا یا ختم نہیں کیا جاسکا۔

      مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ مسلمانوں کے تعلق سے جو قانون لائے گئے ہیں وہ ان پر بھی توجہ دیں، اور زرعی قوانین کی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیاجانا چاہئے۔
      مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ مسلمانوں کے تعلق سے جو قانون لائے گئے ہیں وہ ان پر بھی توجہ دیں، اور زرعی قوانین کی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیاجانا چاہئے۔


      سی اے اے کو بھی واپس لیں وزیر اعظم مودی

      مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا مزاج جمہوری ہے، تو یہ بات اپنی جگہ بالکل درست ہے، چنانچہ اب وزیراعظم کوچاہئے کہ مسلمانوں کے تعلق سے جو قانون لائے گئے ہیں وہ ان پر بھی توجہ دیں، اور زرعی قوانین کی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ کورونا کے سبب تحریک میں شامل لوگ اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں، لیکن ابھی بھی سر سے پیر تک احتجاج پر کھڑے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بڑی خبر: وزیراعظم مودی نےکیا اعلان، تینوں زرعی قوانین ہوں گے واپس


      سب سے بڑی ہے جمہوریت اور عوام کی طاقت

      مولانا مدنی نے کہا کہ اس فیصلہ نے ثابت کردیا کہ جمہوریت اورعوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے، اور جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت اورپارلیمنٹ زیادہ طاقتورہیں وہ غلطی پرہیں، جمہوریت میں اصل طاقت عوام ہوتے ہیں، کسانوں کی شکل میں عوام نے ایک بارپھر اپنی طاقت ثابت کردی ہے، انہوں نے آخرمیں کہا کہ اس تحریک کی کامیابی سے یہ سبق بھی ملتاہے کہ کسی بھی عوامی تحریک کو طاقت کے زورسے کچلایا دبایانہیں جاسکتا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: