ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ پرحملہ کا قصوروار افضل گرو کا بیٹا حکومت ہند سے مانگ رہا ہے پاسپورٹ ، جانا چاہتا ہے یہ ملک

پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچنے کا قصوروار افضل گرو کا بیٹا غالب گرو دسویں اور بارہویں میں شاندار کارکردگی کے بعد اب ڈاکٹر بننا چاہتا ہے ۔

  • Share this:
پارلیمنٹ پرحملہ کا قصوروار افضل گرو کا بیٹا حکومت ہند سے مانگ رہا ہے پاسپورٹ ، جانا چاہتا ہے یہ ملک
پارلیمنٹ پر حملہ کا قصوروار افضل گرو کا بیٹا ہندوستانی حکومت سے مانگ رہا ہے پاسپورٹ ، جانا چاہتا ہے یہ ملک

پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچنے کا قصوروار افضل گرو کا بیٹا غالب گرو دسویں اور بارہویں میں شاندار کارکردگی کے بعد اب ڈاکٹر بننا چاہتا ہے ۔ غالب فی الحال میڈیکل انٹرنس ایگزام کی تیاری کررہا ہے ۔ غالب کا خواب ہے کہ وہ ڈاکٹر کی تعلیم کیلئے بیرون ممالک جائے ۔ غالب کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں میڈیکل کی تعلیم کیلئے جانا جاتا ہے ، لیکن ابھی تک اس کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔


اٹھارہ سال کا غالب گرو اپنے نانا غلام محمد اور والدہ تبسم کے ساتھ رہتا ہے ۔ غالب چاہتا ہے کہ وہ میڈیکل کی تعلیم کیلئے بیرون ممالک جائے ، جس کیلئے اس کو پاسپورٹ کی ضرورت ہوگی ۔ غالب ان دنوں میڈیکل امتحان کی تیاری میں مصروف ہے ، جو پانچ مئی کو ہونے والا ہے ۔ غالب نے کہا کہ اگر میں اس امتحان میں پاس نہیں کرپایا تو مجھے ترکی کے ایک کالج سے اسکالر شپ کا آفر ہے ۔ میں وہاں جاکر تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں ، لیکن ابھی تک میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔


غالب گرو نے 10 ویں کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 فیصد نمبرات حاصل کئے تھے جبکہ بارہویں کے امتحان میں غالب کو 88.2 فیصد نمبرات حاصل ہوئے تھے ۔ غور طلب ہے کہ افضل گرو کو پھانسی ملنے کے بعد ان کی اہلیہ تبسم نے کہا تھا کہ اب ہمارا کنبہ امن کے ساتھ باقی زندگی جینا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر بننا چاہتا ہے ۔

First published: Mar 05, 2019 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading