بارہمولہ میں فوج اور پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ 8 دہشت گردوں کو کیا گرفتار ، ایسے ملی یہ بڑی کامیابی

ذرائع کے مطابق پکڑے گئے لوگ بارہمولہ میں دکانداروں کو بازار بند رکھنے کیلئے دھمکی دینے اور علاقہ میں دھمکی آمیز پوسٹر لگانے کی وارداتوں میں شامل تھے ۔

Sep 10, 2019 09:21 AM IST | Updated on: Sep 10, 2019 09:33 AM IST
بارہمولہ میں فوج اور پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ 8 دہشت گردوں کو کیا گرفتار ، ایسے ملی یہ بڑی کامیابی

علامتی تصویر

شمالی کشمیر میں فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے لشکر طیبہ کے دہشت گردی ماڈیول کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں سے ان پٹ ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ میں یہ کارروائی کی ۔ فوج نے لشکر سے وابستہ 8 دہشت گردوں کو سوپور سے گرفتار کرلیا ۔ فوج ان دہشت گردوں سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے سوپور میں لشکر طیبہ کیلئے کام کرنے والے کچھ لوگوں کے بارے میں خفیہ جانکاری ملی تھی ، جس کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر یہاں سرچ آپریشن چلایا ۔ اس آپریشن میں مشتبہ پائے جانے پر 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پکڑے گئے لوگ بارہمولہ میں دکانداروں کو بازار بند رکھنے کیلئے دھمکی دینے اور علاقہ میں دھمکی آمیز پوسٹر لگانے کی وارداتوں میں شامل تھے ۔

Loading...