உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڈگام میں چھٹی پر آئے فوج کے جوان کا اغوا، گھر سے اٹھا لے گئے دہشت گرد

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اغوا فوجی کا نام محمد یاسین ہے اور وہ جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری یونٹ میں کام کرتا تھا

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے بڈگام میں فوج کے ایک جوان کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بڈگام کے چڈورہ علاقہ میں یہ حادثہ ہوا ہے۔ اغوا فوجی جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری یونٹ میں کام کرتا تھا۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی کا نام محمد یاسین ہے اور وہ چھٹی پر تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ یاسین 26  فروری کو ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔ جوان کا پتہ لگانے کے لئے اس کی تلاش بڑے  پیمانے پر شروع کی گئی ہے اور متعدد علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ افسر نے کہا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کو اغوا فوجی کے گاوں بھیجا گیا ہے۔

      پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد ایسے وقت میں جوان کا اغوا کیا گیا ہے جب سرحد پر حالات کشیدہ ہیں۔ ماحول کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

      First published: