جموں وکشمیر: لال چوک سے بھی ہٹائے گئے بیریکیٹ، کل سے کھل جائیں گے مڈل اسکول

سول لائنس علاقہ کے کچھ حصوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں اضافہ ہوا، لیکن سری نگرکے علاقوں اورکشمیروادی کے کئی حصوں میں آمد ورفت بہت کم رہی۔

Aug 20, 2019 07:25 PM IST | Updated on: Aug 20, 2019 07:25 PM IST
جموں وکشمیر: لال چوک سے بھی ہٹائے گئے بیریکیٹ، کل سے کھل جائیں گے مڈل اسکول

سول لائنس علاقہ کےکچھ حصوں میں گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی/ ایس عرفان۔

جموں وکشمیرکے سری نگرشہرکے تجارتی مرکزلال چوک پرگھنٹہ گھرکےآس پاس بیریکیٹ منگل کے روز15 دنوں کے بعد ہٹا لئےگئے۔ اس تجارتی مرکزپرلوگوں اورگاڑیوں کی آمد ورفت کی اجازت دی گئی۔ کچھ علاقوں میں پابندیوں میں چھوٹ دی گئی جبکہ کچھ دیگرعلاقوں میں ابھی بھی جاری رہیں۔

افسران نےبتایا کہ پیرکوپھرسےکھلےبیشترپرائمری اسکولوں میں کوئی طالب علم نظرنہیں آیا، لیکن سرکاری دفاترمیں ملازمین کی موجودگی میں سدھارہوا۔ انہوں نےبتایا کہ شہرکے سول لائنس علاقوں کےکچھ حصوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں اضافہ ہوا، لیکن سری نگر کےنچلےعلاقوں اورکشمیروادی کےکئی حصوں میں آمد ورفت کم رہی۔

Loading...

کچھ مقامات سے ہٹائی گئیں پابندیاں 

انتظامیہ نے بتایا کہ کچھ مقامات پر پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔ حالانکہ ان علاقوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کوبہتربنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی جاری ہے۔ وادی میں بازاررہے جبکہ عوامی نقل وحمل سے سڑکوں پرسے ندارد رہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات مسلسل 16 ویں دن بھی متاثررہی جبکہ زیادہ ترعلاقوں میں لینڈ لائن ٹیلی فون خدمات بھی متاثررہی۔

افسران نے بتایا کہ گزشتہ 5 اگست کوجموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والی دفعہ 370 کے بیشترشقوں کوہٹائے جانے کے بعد سے حالات مجموعی طورپرپرامن بنی ہوئی ہے۔ وادی کے کچھ حصوں میں نوجوانوں کے گروپوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، لیکن حالات پرامن بنی ہوئی ہے۔

Loading...