جموں و کشمیر : پاکستانی فوج نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستان نے بھی دیا کرارا جواب

وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے صبح 9 بجکر 45 منٹ شاه پور اور کیرنی سیکٹروں میں چھوٹے ہتھیاروں اور مورٹار سے گولہ باری کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

Sep 21, 2019 05:27 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 05:27 PM IST
جموں و کشمیر : پاکستانی فوج نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستان نے بھی دیا کرارا جواب

جموں و کشمیر : پاکستانی فوج نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستان نے بھی دیا کرارا جواب

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹروں میں ہفتہ کو بلا اشتعال گولہ باری کر کے فائر بندی کی پھر خلاف ورزی کی ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے صبح 9 بجکر 45 منٹ شاه پور اور کیرنی سیکٹروں میں چھوٹے ہتھیاروں اور مورٹار سے گولہ باری کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کے جواب میں مؤثر کارروائی کی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ گولہ باری سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس سے قبل سنیچر کو پونچھ میں بھی بلا اشتعال گولہ باری کر کے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔

Loading...

علاوہ ازیں جمعہ کے روز بھی لائن آف کنٹرول کی اگلی چوکیوں پر مسلسل گولہ باری کے بعد پاکستان نے بین الاقوامی سرحد پر سانبہ سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی پاکستانی رینجرز نے گولہ باری کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔ منگل کو بھی پاکستان نے بلا اشتعال کے سانبا اور ہيرانگر سیکٹروں میں فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔

Loading...