جموں و کشمیر : پلوامہ میں انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ، ایک جوان بھی شہید ، کرفیو نافذ

جموں اور کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔

May 16, 2019 08:33 AM IST | Updated on: May 16, 2019 08:33 AM IST
جموں و کشمیر : پلوامہ میں انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ، ایک جوان بھی شہید ، کرفیو نافذ

جموں و کشمیر : پلوامہ میں انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک

جموں اور کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس انکاونٹر میں فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا ہے ۔ وہیں دو دیگر جوان زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ نیوز18 کے رپورٹر رفعت عبداللہ نے بتایا کہ اس انکاونٹر میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پلوامہ میں کرفیو لگادیا گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوئی ۔ پلوامہ کے ڈالی پورہ علاقہ میں خبر لکھے جانے تک جاری اس انکاونٹر میں اب تک دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے شوپیاں میں جمعہ کو سیکورٹی فورسیز نے آئی ایس جے کے کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا ۔ اس انکاونٹر میں آئی ایس جے کے کے کمانڈر اشفاق احمد سیفی کے بھی مارے جانے کا دعوی کیا گیا تھا ۔

Loading...