ہوم » نیوز » وطن نامہ

اننت ناگ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، چھ دہشت گرد ہلاک

اننت ناگ ضلع کے سیکیپورا علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے

  • Share this:
اننت ناگ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، چھ دہشت گرد ہلاک
فائل فوٹو

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تصادم کی خبر ہے۔ خبروں کے مطابق اننت ناگ ضلع کے سیکیپورا علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔  سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے چھ دہشت گردوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں بتایا جا رہا ہے کہ دو سے تین دہشت گرد ابھی بھی چھپے ہیں جس میں لشکر طیبہ کا ایک کمانڈر بھی موجود ہے۔

آپریشن فی الحال جاری ہے۔ دریں اثنا اننت ناگ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ پیر کے روز جموں و کشمیر کے شوپیاں میں ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔


 

First published: Nov 23, 2018 07:27 AM IST