உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے اتحاد لازمی: فاروق عبداللہ

    فاروق عبداللہ ۔ فائل فوٹو

    فاروق عبداللہ ۔ فائل فوٹو

    فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست اور ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر ان سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں جو ہمیں لسانی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لئے رچائے جارہے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست اور ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر ان سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں جو ہمیں لسانی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لئے رچائے جارہے ہیں۔

      ان باتوں کا اظہار موصوف نے اتوار کے روز جموں میں اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں بولتے ہوئے کیا۔ پونچھ کی سیاسی اور سماجی شخصیت اور سابق چیف انجینئر عبدالحمید شیخ کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر اس تقریب کو منعقد کیا گیا تھا۔
      تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، شیخ بشیر احمد، بملا لتھرا، پردیپ بالی، ہارون چودھری اورریاض ملک اور یوتھ نیشنل کانفرنس کے عہدیداران موجودہ تھے۔ اس موقع پر عبدالحمید شیخ کا پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
      اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فرقہ پرستی کا موجودہ رجحان ریاست کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک کی سالمیت کے لئے ایک چیلنج بھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ایک مذہب ، طبقے اور علاقے کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہند کسی کو بھی یہ حق چھیننے کی اجازت نہ دے۔ اس کے لئے فرقہ پرست اور شدت پسندوں کی لگام کسنے کی ضرورت ہے۔


       
      First published: