ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے گونر ستیہ پال ملک پر لگایا سنگین الزام ، کہی یہ بات

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک اپنے اقتدار کے تحفظ کے تئیں اسمبلی الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2019 12:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے گونر ستیہ پال ملک پر لگایا سنگین الزام ، کہی یہ بات
عمر عبد اللہ ۔ فائل فوٹو

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک اپنے اقتدار کے تحفظ کے تئیں اسمبلی الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کہ جو سیاسی جماعتیں ان تنظیموں کے حق میں بات کررہی ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ علاحدگی پسندوں کی طرفداری کررہی ہیں، کے ردعمل میں عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'انہیں (گورنر کو) الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے لیکن بعض معتبر اشخاص کے مطابق وہ اقتدار کی گدی پر براجمان رہنے کے لئے انتظامیہ کے بعض ذمہ داروں کے ساتھ مل کر اسمبلی الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی گورنر قوم کے سامنے جواب دہ ہیں ، کیونکہ پلوامہ خود کش دھماکہ اور بعد ازاں جموں میں گرینیڈ دھماکہ کے خونیں واقعات اسی کے اقتدار میں پیش آئے۔

قابل ذکر ہے کہ گورنر نے گذشتہ روز کہا کہ جو سیاسی جماعتیں ان تنظیموں کے حق میں بات کر رہی ہیں جن پر پابندی لگائی گئی ہے ، وہ علیحدگی پسندوں کی طرفداری کر رہی ہیں ۔ اس کوشش سے ملی ٹینسی اور زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جماعت یا شخص علیحدگی کے حق میں ہے وہ ملک دشمن عنصر بھی ہے اور دہشت گردوں اور پاکستان کا حامی ہے ۔

First published: Mar 08, 2019 12:20 PM IST