ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ونگ کمانڈر ابھینندن کی وطن واپسی پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کر کے کہی یہ بات

ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ ابھینندن ورتمان کی واپسی کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے ۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹ کرکے ابھینندن کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

  • Share this:
ونگ کمانڈر ابھینندن کی وطن واپسی پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کر کے کہی یہ بات
عمر عبداللہ: فائل فوٹو۔

ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ ابھینندن ورتمان کی واپسی کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے ۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹ کرکے ابھینندن کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ گھر واپسی پر آپ کا خیر مقدم ہے ونگ کمانڈر ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن سمیت متعدد سیاسی اور دیگر شخصیات نے بھی وطن واپسی پر ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا خیر مقدم کیا ہے۔



وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ گھر میں آپ کا استقبال ہے ونگ کمانڈر ابھینندن ! قوم کو آپ کے عزم پر فخر ہے ، ہمارے سیکورٹی اہلکار 130 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے انسپائریشن ہیں ۔ وندے ماترم ۔ جبکہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ونگ کمانڈرابھینندن کی ملک واپسی پر کہا کہ ابھینندن ورتمان آپ پر فخر ہے ، پورا ملک آپ کی بہادری کی تعریف کرتا ہے، آپ نے مشکل وقت میں خود کو پرامن بنائے رکھا ، ہمارے نوجوانوں کیلئے آپ انسپائریشن ہیں ۔ وندے ماترم ۔
قابل ذکر ہے کہ فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان پاکستان کی حراست سے رہا ہونے کے بعد جمعہ کی رات واگھہ بارڈر سے ہندستان اپنے وطن پہنچ گئے۔ ونگ کمانڈر ابھینندن کا جنگی طیارہ مگ 21بدھ کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ، جب وہ ہندستانی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے آئے پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو کھدیڑ رہے تھے۔ اس دوران وہ پیراشوٹ سے اترتے ہوئے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں پہنچ گئے تھے ، جہاں پاکستان نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
First published: Mar 01, 2019 11:18 PM IST