உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفی کے بعد عمر عبد اللہ نے کسا طنز، 'جب آپسی لڑائی میں مصروف ہے کانگریس تو بی جے پی سے کیا لڑے گی'

    کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفی کے بعد عمر عبد اللہ نے کسا طنز، 'جب آپسی لڑائی میں مصروف ہے کانگریس کو بی جے پی سے کیا لڑے گی'

    کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفی کے بعد عمر عبد اللہ نے کسا طنز، 'جب آپسی لڑائی میں مصروف ہے کانگریس کو بی جے پی سے کیا لڑے گی'

    نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی پنجاب میں وزیر اعلی امریندر سنگھ کے استعفی کو لے کر کانگریس کے اندرونی اختلافات پر طنز کسا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری اختلافات کے بعد آخرکار پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ کیپٹن امریندر سنگھ کے اس فیصلہ کے بعد اب کانگریس میں بھی ہلچل مچ گئی ہے ۔ اسی درمیان نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی پنجاب میں وزیر اعلی امریندر سنگھ کے استعفی کو لے کر کانگریس کے اندرونی اختلافات پر طنز کسا ہے ۔


      کیپٹن امریندر سنگھ کے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی کو لے کر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے کانگریس کی بی جے پی سے لڑنے کی صلاحیت پر بھی سوال کھڑا کیا ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : مجھے لگتا ہے کہ جب کانگریس کے لیڈران آپس میں لڑنے میں مصروف ہیں تو کانگریس کے بی جے پی سے لڑنے کی امید کرنا کافی زیادہ ہے ۔



      بتادیں کہ کانگریس میں اندرونی خلفشار وقتا فوقتا سامنے آتے رہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں سابق وزیر اعلی کملناتھ اور جیوترادتیہ سندھیا کے درمیان کی رسہ کشی کا نتیجہ یہ ہوا کہ ریاست میں حکومت پلٹ گئی اور شیوراج سنگھ چوہان ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی کی کرسی کے حقدار بن گئے ۔

      وہیں دوسری جانب راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان کشیدگی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ اس کشیدہ کی وجہ سے اشوک گہلوت کے ہاتھ سے وزیر اعلی کی کرسی جاتے جاتے بچ گئی ۔ وہیں پنجاب میں نوجوت سنگھ سندھو اور کیپٹن امریندر سنگھ کے درمیان کی تلخی کسی سے بھی پوشیدہ نہیں تھی ۔ دونوں کے درمیان طویل عرصہ سے اختلافات کی وجہ سے آخر کار کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: