ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں بس اسٹینڈ گرینیڈ دھماکہ کی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کی پرزور مذمت ، کہی یہ بات

جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جموں کے بس اڈے میں ہوئے گرینیڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2019 06:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں بس اسٹینڈ گرینیڈ دھماکہ کی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کی پرزور مذمت ، کہی یہ بات
واضح رہے کہ عمرعبداللہ کوہری نواس گیسٹ ہاؤس نظررکھاگیاہے وہیں محبوبہ مفتی کوچشمہ شاہی کی ایک سرکاری عمارت میں مقید رکھا گیا ہے۔تینوں سابق وزرائے اعلیٰ، ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں، جنہیں حکام نے 5 اگست سے قبل یا اسکے فوراً بعد حراست میں لیا ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ ریاست کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے مرکزی فیصلے کے خلاف عوامی مظاہرے ناممکن بنانے کے لیے ان رہنماوں کوحراست میں رکھا گیا ہے۔

جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جموں کے بس اڈے میں ہوئے گرینیڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا 'میں اس دھماکے کی پُر زور مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی فوری اور مکمل صحت یابی کے لئے دست بدعا ہوں'۔


پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا 'مرتکبین ہمیں دکھ دینے اور ہمیں تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، انہیں شکست سے دوچار کرنے کے لئے اتحاد ہمارا ہتھیار ہونا چاہئے'۔


واضح رہے کہ جموں کے بس اڈے میں جمعرات کے روز ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر 30 زخمی ہوئے۔

First published: Mar 07, 2019 06:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading