உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر پھر سے وہی جنت بنے گا جس کو مغل شہنشاہ جہانگیر نے دیکھا تھا: گورنر ستیہ پال ملک

    جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک: فائل فوٹو۔

    جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک: فائل فوٹو۔

    جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ ایک دن وادی کشمیر پھر سے وہی جنت بنے گا جس کو مغل شہنشاہ جہانگیر نے دیکھا تھا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ ایک دن وادی کشمیر پھر سے وہی جنت بنے گا جس کو مغل شہنشاہ جہانگیر نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کشمیری مسلح نوجوانوں سے ہتھیار چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور ٹکراﺅ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ بعض تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں نے بقول ان کے انتہا پسند گروہوں کے جھانسے میں آکر بندوقیں اٹھائی ہیں۔ انہوں نے کہ ریاست میں لوگ امن اور ترقی کے متمنی ہیں اور اس کا ثبوت حالیہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں ان کی والہانہ شرکت ہے۔

      گورنر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کو یہاں 70ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں یونیورسٹی کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ ریاستی سطح کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی جماعتیں کے لیڈران، سیول و پولیس انتظامیہ کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
      گورنر ستیہ پال ملک نے اپنی تقریر میں کہا کہ 'میں سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں ، سماجی، تمدنی ، مذہبی اور دیگر انجمنوں کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آکر خوشحال جموں وکشمیر کی تعمیر میں ہمارے ساتھ ہاتھ ملائیں تاکہ ہم اپنی ریاست کو دوسری ریاستوں کے لئے ایک رول ماڈل بناسکے'۔
      انہوں نے ریاستی عوام سے بہتر انتظامیہ کی فراہمی اور ترقی کے مشن کو آگے بڑھانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا 'مجھے کوئی شبہ نہیں ہے کہ کسی دن کشمیر وہی ہوگا جس کو جہانگیر نے دیکھ کر کہا تھا کہ دنیا میں اگر جنت کہیں ہے تو یہیں ہے یہیں ہے یہیں ہے'۔
      گورنر نے اپنی تقریر کے دوران آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی رئیل کشمیر فٹ بال ٹیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا 'میں لکھی ہوئی تقریر سے ہٹ کر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ رئیل کشمیر فٹ بال ٹیم نے دس دن پہلے دیش کی جانی مانی ٹیم موہن بگان کو دو ایک سے ہرایا ۔ ہماری ٹیم آئی لیگ میں نمبر دو پر پہنچی ہے۔ ہم نے اپنی فٹ بال ٹیم کے لئے دو کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کو منظوری دی ہے'۔


       
      First published: