ستیہ پال ملک نےکہا - پولیس اہلکاروں کی جگہ بدعنوانوں کا قتل کریں دہشت گرد

ستیہ پال ملک نے کہا 'سری لنکا میں لٹے نامی ایک تنظیم تھی اوراسے حمایت بھی تھی، لیکن یہ بھی ختم ہوگیا۔

Jul 21, 2019 10:27 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 10:32 PM IST
ستیہ پال ملک نےکہا - پولیس اہلکاروں کی جگہ بدعنوانوں کا قتل کریں دہشت گرد

ستیہ پال نے کہا کہ سری لنکا میں لٹے نامی ایک تنظیم تھی اوراسے حمایت بھی تھی، لیکن یہ بھی ختم ہوگیا۔

جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک نے اتوارکو کارگل میں تقریرکےدوران دہشت گردوں کولےکرایک بڑا بیان دیا ہے۔ ستیہ پال ملک نےکہا کہ 'دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں کی جگہ بدعنوانوں کا قتل کرنا چاہئے'۔ انہوں نےکہا کہ ایسے لوگ ہی ریاست اورملک کولوٹ رہے ہیں۔

ستیہ پال ملک نےکہا 'یہ لڑکے جوبندوق لئےاپنے لوگوں کوماررہے ہیں، پی ایس او، ایس ڈی او کومارتے ہیں۔ کیوں ماررہے ہوان کو؟ انہیں مارو، جنہوں نےتمہارا ملک لوٹا ہے، جنہوں نےکشمیرکی ساری دولت لوٹی ہے۔ ان میں سے بھی کوئی مارا ہےابھی؟ بندوق سے کچھ حاصل نہیں ہوگا'۔ انہوں نےکہا کہ'سری لنکا میں لٹےنامی ایک تنظیم تھی اوراسےحمایت بھی تھی، لیکن یہ بھی ختم ہوگیا۔

Loading...

کارگل لداخ سیاحتی فیسٹیول میں بول رہے تھے ملک

گورنرستیہ پال ملک نےاسپورٹس کارگل میں کارگل لداخ سیاحتی فیسٹیول -2019 کےافتتاح کےموقع پریہ متنازعہ خطاب کیا۔ گورنرنےکہا کہ کارگل اورلیہہ میں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں اوریہاں اس طرح کے سیاحتی فیسٹیول کی ضرورت تھی۔ انہوں نےکہا کہ کارگل ہوائی اڈے کی توسیعی کام جلد ہی شروع ہوگی اوراس کےلئے200 کروڑروپئے منظورکئے ہیں۔ ستیہ پال ملک نے یہ بھی کہا کہ اس سےنہ صرف سال بھرکی کنیکٹیوٹی ملےگی بلکہ علاقے میں سیاحتی علاقوں کوایک نیا ایام ملے گا۔

satya pal malik1

پہلے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں ملک

بتادیں کہ ستیہ پال ملک کا یہ ایسا پہلا متنازعہ بیان نہیں تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار حکومت کےلئےمصیبت کھڑا کرنے والا بیان دے چکے ہیں۔ اسی سال جنوری میں بھی ان کا دہشت گردوں کولے کرایک ایسا ہی بیان آیا تھا۔اس دوران انہوں نےکہا تھا کہ جب دہشت گرد مارا جاتا ہے توانہیں افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نےکہا تھا 'پولیس اپنا کام بہت ہی اچھے سے کر رہی ہے، لیکن ریاست میں اگرایک بھی جان جاتی ہے توانہیں دکھ ہوتا ہے، پھرچاہے وہ دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو۔

Loading...