ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیرسے بڑی خبر: پولیس نے جیش محمد سے وابستہ 2دہشت گردوں کوکیا گرفتار

گرفتار مشتبہ دہشت گردوں پر الزام ہے کہ وہ دہشت گرد کو پناہ دینے اور اپنے ہتھیار اونتی پورہ اور ترال پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیرسے بڑی خبر: پولیس نے جیش محمد سے وابستہ 2دہشت گردوں کوکیا گرفتار
جموں وکشمیر: پولیس نے جیش محمد سے وابستہ 2 دہشت گردوں کیا گرفتار

جموں و کشمیر کی اونتی پورہ پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ پیر کو جیش محمد سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ اونتی پورہ پولیس نے فوج کی 42 آر آر اور 130 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی ہے۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دینے اور اپنے ہتھیار اونتی پورہ اور ترال منتقل کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس کے مطابق یہ افراد دہشت گردوں کے ساتھ حساس معلومات بھی شیئر کیا کرتے تھے۔




ایک پولیس ترجمان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف کی 130 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ علاقے میں جیش محمد نامی تنظیم سے وابستہ دو مشتبہ دہشت گردوں کو ا گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان افراد دہشت گردوں کو منطقی مدد کے علاوہ پناہ لینے اور اونتی پورہ اور ترال علاقوں میں ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں مدد فراہم کر رہے تھے۔

گرفتار شدگان کی شناخت شیزان گلزار بیگ ساکن گاڑکھل چرسو اور وسیم الرحمان شیخ ساکن مدورہ اونتی کے بطور کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان کا پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم دہشت گردوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے روابط تھے۔

یو این آئی ان پٹ کے ساتھ نیوز18 اردو کی رپورٹ
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 11, 2021 07:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading