ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

EXCLUSIVE: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےکہا- ایک دو دن میں ہوسکتا ہے جموں وکشمیر پنچایتی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان

Manoj Singh Exclusive Interview: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اب 4-3 نومبرکو وہاں پنچایتی انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ پنچ، سرپنچ، بی ڈی سی ممبر اور بی ڈی سی چیئرمین اور ڈی ڈی سی یعنی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کاونسل کے ممبر اور اس کے چیئرمین، ان کی زمینی سطح کی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم رول ہونے والا ہے۔

  • Share this:
EXCLUSIVE: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےکہا- ایک دو دن میں ہوسکتا ہے جموں وکشمیر پنچایتی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان
EXCLUSIVE: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا- 4-3 نومبر کو ہوسکتا ہے جموں وکشمیر پنچایتی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان

نئی دہلی: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (Jammu Kashmir LG Manoj Sinha) نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں 4-3 نومبر کو پنچایتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوسکتا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں پنچایتی راج سسٹم اتنا مضبوط نہیں تھیا۔ منوج سنہا نے کہا کہ ملک میں تھری ٹیئر سسٹم ہے، لیکن میں نہیں جانتا کہ جموں وکشمیر کو اس سے محروم رکھا گیا ہے یا نہیں، لیکن ہم نے وہاں تھری ٹیئر سسٹم نافذ کردیا ہے۔ 1992 میں ہوئے 73 آئینی ترمیم کے بعد پارلیمنٹ میں یہ بات کہی گئی تھی کہ ملک میں تھری ٹیئر سسٹم ہوگا۔


لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اب 4-3 نومبرکو وہاں پنچایتی انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ پنچ، سرپنچ، بی ڈی سی ممبر اور بی ڈی سی چیئرمین اور ڈی ڈی سی یعنی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کاونسل کے ممبر اور اس کے چیئرمین، ان کی زمینی سطح کی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم رول ہونے والا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ اب ضلع کی ترقی کے لئے صرف ڈی ڈی سی ذمہ دار نہیں ہوگا، بلکہ عوام کے منتخب ہوئے نمائندے اس میں اہم کردار نبھانے والے ہیں۔




زمین کی بندر بانٹ نہیں ہوگی
نئے اراضی قانون سے متعلق تنازعہ پر منوج سنہا نے کہا کہ نیا زمینی قانون ریاست کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہاں ایک انچ بھی زمین کی بندر بانٹ نہیں ہوگی۔

نوجوانوں کو دیا جائے گا روزگار

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عوام میں اعتماد پیدا ہو رہا ہے کہ مودی جی کی قیادت میں ترقی ہو رہی ہے اور نوجوانوں کو بھی روزگار مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 تک 80 فیصد نوجوانوں کو کسی نہ کسی طرح کے روزگار فراہم کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آنے والے وقت میں اسپورٹس کے معاملے میں نمبر ون ہو جائے گا۔ یہ جموں وکشمیر کے لئے نیا دور ہوگا۔ گزشتہ تین ماہ میں کام کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 02, 2020 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading