ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی کے "نیو کلیئر اٹیک" بیان پر محبوبہ مفتی نے کہا : پاکستان نے بھی عید کیلئے نہیں رکھے

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ اگر ہندوستان نے نیو کلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں رکھا ہے تو کیا پاکستان نے اس کو عید کیلئے رکھا ہے ؟ وزیر اعظم مودی کو اس طرح کی نچلی سطح کی سیاست سے دور رہنا چاہئے ۔

  • Share this:
مودی کے
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ اگر ہندوستان نے نیو کلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں رکھا ہے تو کیا پاکستان نے اس کو عید کیلئے رکھا ہے ؟ وزیر اعظم مودی کو اس طرح کی نچلی سطح کی سیاست سے دور رہنا چاہئے ۔

وزیر اعظم مودی کے اتوار کو راجستھان کے باڑمیر میں دئے گئے نیوکلیئر اٹیک والے بیان پر ملک میں سیاست شروع ہوتی نظر آرہی ہے ۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پیر کو اس معاملہ میں پاکستان کا موقف اختیار کرنے کی کوشش کی ۔


محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ اگر ہندوستان نے نیو کلیئر بم دیوالی کیلئے نہیں رکھا ہے تو کیا پاکستان نے اس کو عید کیلئے رکھا ہے ؟ وزیر اعظم مودی کو اس طرح کی نچلی سطح کی سیاست سے دور رہنا چاہئے ۔


بتادیں کہ اتوار کو ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ آئے دن ہمارے پاس نیو کلیئر بٹن ہے ، یہی کہتے تھے ، اخبار والے بھی کہتے تھے کہ پاکستان کے پاس بھی نیوکلیئر بم ہے ، تو ہمارے پاس کیا ہے ؟ یہ دیوالی کیلئے رکھا ہے کیا ؟ ہم نے پاکستان کی ساری ہیکڑی نکال دی ، اس کو کٹورہ لے کر گھومنے کیلئے مجبور کردیا ہے ۔




غور طلب ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب محبوبہ مفتی نے کسی معاملہ کو لے کر پاکستان کا موقف لیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی ایسے مواقع آچکے ہیں جب محبوبہ مفتی ہندوستان کی بجائے پاکستان کی طرفداری کرتی نظر آئیں تھیں ۔
First published: Apr 22, 2019 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading