جموں وکشمیر: کولگام میں مسلح ملی ٹینٹوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، سرچ آپریشن جاری
سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سریچ آپریشن جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی جس میں ملی ٹینٹ سوار تھے، موقع واردات پر ہی چھوڑ کر فرار ہوئے۔ تاہم پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 04, 2020 05:43 PM IST

جموں وکشمیر: کولگام میں مسلح ملی ٹینٹوں کا پولیس پارٹی پر حملہ
کولگام: یاری پورہ کولگام میں آج بعد دوپہر مسلح ملی ٹینٹوں نے ایک پولیس پارٹی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک ہیلتھ ملازم امتیاز احمد گولیوں کے تبادلے میں زخمی ہوا۔ جس کو سینے میں گولی لگی اگرچہ اسے فوری طور مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم بعد میں اسے سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کولگام: یاری پورہ کولگام میں آج بعد دوپہر مسلح ملی ٹینٹوں نے ایک پولیس پارٹی پرحملہ کیا۔جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک ہیلتھ ملازم امتیاز احمد گولیوں کے تبادلے میں زخمی ہو گئے۔ جنہیں سینے میں گولی لگی اگرچہ انہیں فوری طور مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔دیکھیں ویڈیو@ZAHOORRAZVI1 pic.twitter.com/Ew09X5Vf9g
— News18 اردو (@News18Urdu) June 4, 2020
کولگام سے ظہور رضوی کی رپورٹ