ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر عمر عبداللہ نے دیا بڑا بیان ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے کی یہ خاص اپیل

عمرعبداللہ نے اترپردیش میں گذشتہ روز خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی کھلے عام پٹائی سے اٹوٹ انگ کا راگ پھیکا پڑجائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2019 06:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر عمر عبداللہ نے دیا بڑا بیان ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے کی یہ خاص اپیل
عمر عبد اللہ ۔ فائل فوٹو

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے اترپردیش میں گذشتہ روز خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیریوں کی کھلے عام پٹائی سے اٹوٹ انگ کا راگ پھیکا پڑجائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ہندوستان کی امیج کو سب سے زیادہ نقصان اسی قسم کے ویڈیوز سے پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیریوں کی سڑکوں پر پٹائی کی جارہی ہے تو دوسری طرف اٹوٹ انگ کی باتیں کی جاررہی ہیں اس طرح کام نہیں چلے گا۔ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا 'محترم پی ایم صاحب ، اس کے خلاف آپ نے زبان کھولی تھی لیکن یہ سب مسلسل ہورہا ہے اور یہ اس ریاست میں ہورہا ہے جس کا وزیر اعلیٰ آپ کا منظور نظر بندہ ہے ۔

انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئےکہا 'یہ آپ (راجناتھ سنگھ) کی کانسٹیچونسی ہے ۔ اگر کوئی دوسرا اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا کیا ہم امید کرسکتے ہیں کہ آپ مداخلت کرکے مرتکبین کو سزا دلوائں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے ڈالی گنج میں بدھ کے روز ڈرائی فروٹ بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹای کا معاملہ سامنے آیا ۔ جموں کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ڈالی گنج میں خشک میوے بیچ رہے تھے کہ اس دوران کچھ لوگوں نے ان کی پہچان پوچھ کر پٹائی شروع کی ۔

First published: Mar 07, 2019 06:33 PM IST