உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گورنر کا دفعہ370 اور دفعہ 35 اے کے بارے میں حالیہ بیان کھوکھلا ثابت ہوا: عمرعبداللہ

    عمر عبداللہ: فائل فوٹو۔

    عمر عبداللہ: فائل فوٹو۔

    عمرعبداللہ نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کا اعادہ کرنے پر جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان کو کھوکھلا قرار دیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کا اعادہ کرنے پر جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان کو کھوکھلا قرار دیا ہے۔

      سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'حال ہی میں جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ پارٹیاں جیسے نیشنل کانفرس انتخابات میں محض خوف پیدا کرنے کے لئے ان کا استعمال کرتی ہیں'۔
      انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بی جے پی کے ساتھی اُن کو منشور کی ایک کاپی ضرور ارسال کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے پیر کے روز انتخابی منشور'سنکلپ پتر' کے نام سے جاری کیا جس میں جموں کشمیر کو خصوصی درجہ عطا کرنے والے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کا وعدہ دوہرایا گیا ہے۔


       
      First published: