جموں و کشمیر : شرمل میں دہشت گردوں نے راجستھان کے ٹرک کو بنایا نشانہ ، ڈرائیور کو مار ڈالا

جموں و کشمیر پولیس کے ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی شناخت شریف خان کے طور پر ہوئی ہے ، جنہیں دہشت گردوں نے گولی ماردی ۔

Oct 14, 2019 11:39 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 11:39 PM IST
جموں و کشمیر : شرمل میں دہشت گردوں نے راجستھان کے ٹرک کو بنایا نشانہ ، ڈرائیور کو مار ڈالا

جموں و کشمیر : شرمل میں دہشت گردوں نے راجستھان کے ٹرک کو بنایا نشانہ ، ڈرائیور کو مار ڈالا

جموں و کشمیر میں واقع شرمل سے خبر ہے کہ دو دہشت گردوں نے راجستھان کے ایک ٹرک ڈرائیور کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے راجستھانی نمبر پلیٹ والے ٹرک کو نشانہ بنایا ۔ پولیس ذرائع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقہ میں آپریشن شروع کردیا ہے ۔

جموں و کشمیر پولیس کے ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی شناخت شریف خان کے طور پر ہوئی ہے ، جنہیں دہشت گردوں نے گولی ماردی ۔ دو دہشت گردوں میں سے ایک پاکستانی بتایا جارہا ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق ٹرک میں سیب تھا ۔ دہشت گردوں نے ٹرک پر حملہ کیا اور ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

Loading...

Jammu Kashmir Police, Two terrorists, Rajasthan , terrorism, terrorist,जम्मू कश्मीर पुलिस, दो आतंकवादी, राजस्थान, आतंकवाद, आतंकवादी

خیال رہے کہ اس سے پہلے دہشت گردوں نے سری نگر میں ایک گرینیڈ حملہ کیا تھا ۔ حملہ سری نگر کے ہری سنگھ ہائی ٹرائی اسٹریٹ علاقہ میں ہوا تھا ۔ حملے کے بعد سے ہی ہندوستانی فوج نے علاقہ کی گھیرا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا ۔

 

Loading...