جموں وکشمیر میں عوامی اعتماد حاصل کرکے کی جائیگی مثالی ترقی : وزیراعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نریند رمودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت پہلے سے بھی زیادہ تیزرفتاراوربڑے اہداف کی جانب کام کرے گی۔ کشمیرمیں عوام کو اعتماد میں لے کر ترقی کی دھارا بہے گی۔

Sep 17, 2019 09:40 PM IST | Updated on: Sep 17, 2019 10:16 PM IST
جموں وکشمیر میں عوامی اعتماد حاصل کرکے کی جائیگی مثالی ترقی : وزیراعظم نریندرمودی

پی ایم مودی نے آج سردارسروور باندھ کے مکمل بھرجانے کے موقع پرمنعقد نمامی دیوی نرمدے مہوتسومیں شرکت کی۔(تصویر:بی آئی بی)۔

وزیراعظم نریند رمودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت پہلے سے بھی زیادہ تیزرفتاراوربڑے اہداف کی جانب کام کرے گی۔ کشمیرمیں عوام کو اعتماد میں لے کر ترقی کی دھارا بہے گی۔ پی ایم مودی نے آج یہاں سردار سروور باندھ کے مکمل بھرجانے کے موقع پرمنعقد نمامی دیوی نرمدے مہوتسو میں اپنی تقریر کے دوران کہا،’میں نے الیکشن کے دوران کہا تھا کہ اورآج پھرکہہ رہا ہوں کہ پہلے سےبھی تیزرفتار سے سرکار کام کرے گی اور پہلے سے بھی زیادہ بڑے اہداف کی جانب کام کرے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ سردار سروور باندھ اور اسٹیچو آف یونٹی دونوں سردار پٹیل جیسی مضبوط قوت ارادی کی مظہر ہے۔ انہی کی تحریک سے ہم نئے ہندوستان سے متعلق عزائم اور تمام اہداف کو پورا کریں گے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہی کے دن 1948 میں حیدرآباد ریاست کا ہندوستان میں انضمام ہوا تھا اور وہ آج ہندوستان کی ترقی میں مکمل حصہ داری ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا،‘تصور کیجیے کہ اگر سردار پٹیل کی دور اندیشی نہ ہوتی تو ہندوستان کا نقشہ کیا ہوتا۔ ان کے ایک ہندوستان، عظیم ہندوستان کے عزم اور ادھورے کام کو پورا کرنے کی کوشش ہندوستان کررہاہے۔

Loading...

جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو 70 سال تک تفریق کا سامناکرنا پڑا۔ جس کا نتیجہ تشدد، علاحدگی پسندی اور ادھورےخواب کے طورپرہندوستان نے بھگتا ہے۔ سردار پٹیل سے تحریک لیتے ہوئےدہائیوں پرانے مسائل کے حل کے لیے نئے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں وکشمیر، لداخ اورکرگل کے عوام کے اعتماد سے ہم ترقی کی نئی دھارا بہانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی دوسری مدت کار کے سو دن میں ترقی کے تئیں پابند عہد ہونے کا وعدہ مزید مستحکم ہواہے۔ ایک کے بعد ایک کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس میں کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کے فلاح و بہبود سے متعلق معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔

Loading...