ہوم » نیوز » وطن نامہ

سرجیکل اسٹرائیک ڈے منائیں گے جموں و کشمیر کے اسکول، اپوزیشن لیڈر بولے- فوج کا استعمال کر رہی ہے بی جے پی

جموں و کشمیر کے اسکولوں کو 28 سے 30 ستمبر تک فوج کی بہادری کا جشن منانے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • Share this:
سرجیکل اسٹرائیک ڈے منائیں گے جموں و کشمیر کے اسکول، اپوزیشن لیڈر بولے- فوج کا استعمال کر رہی ہے بی جے پی
فوج: فائل فوٹو

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں محکمہ تعلیم سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ سبھی اسکولوں میں سرجیکل اسٹرائیک کی دوسری سالگرہ کا جشن منایا جائے۔ سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ  نے محکمہ تعلیم کے ذریعہ جاری سرکولر میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس سرکولر میں ریاست کے تمام اسکولوں میں اس تقریب کے منعقد ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ثبوت کے طور پر پروگرام کی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ رپورٹ بھیجیں۔

اسکولوں کو 28 سے 30  ستمبر تک فوج کی بہادری کا جشن منانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکولر میں اس دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ سرکولر کے مطابق، اسکول طلبہ فوج کی حمایت میں خط لکھیں اور کارڈس بنائیں۔


قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر محکمہ تعلیم سے قبل یونیورسٹی گرانٹس کمیشن بھی یونیورسٹی اور ملک بھر کے ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کو ’یوم سرجیکل اسٹرائیک‘ منانے کے لئے کہہ چکا ہے۔ تاہم بعد میں یو جی سی نے کہا کہ ان کا سرکولر صرف مشورہ ہے نہ کہ حکم۔ واضح ہو کہ  کئی حزب مخالف نے تعلیمی اداروں میں ’سرجیکل اسٹرئیک ڈے‘ منائے جانے کی ہدایت پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔


First published: Sep 28, 2018 07:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading