ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہ فیصل نے کہا : اس وجہ سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن پر چھائے رہتے ہیں خطرات کے بادل ، لوگوں سے کی یہ اپیل

سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریاست میں عوامی حکومت کو ہی عوام کے مفادات کی پاسباں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عوامی منتخب حکومت کے قیام کی فوری اور اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ لوگوں کے مفادات کی نمائندگی ہوسکے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 01, 2019 06:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہ فیصل نے کہا : اس وجہ سے  جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن پر چھائے رہتے ہیں خطرات کے بادل ، لوگوں سے کی یہ اپیل
شاہ فیصل: فائل فوٹو

سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریاست میں عوامی حکومت کو ہی عوام کے مفادات کی پاسباں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عوامی منتخب حکومت کے قیام کی فوری اور اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ لوگوں کے مفادات کی نمائندگی ہوسکے۔

ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ" عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں ہی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن پر خطرات کے گھناؤنے بادل چھائے رہتے ہیں اور گورنر مرکز کے ایجنٹ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کو غلط استعمال کرکے ریاست کے آئین میں ترمیم کی سفارش بھی کرسکتا ہے اوراس کی بنیادی ساخت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے آئین کو اس وقت بھی شدید خطرات لاحق رہتے ہیں جب عوامی حکومت موجود ہو ، لیکن مسند اقتدار پر فائز جماعتیں اپنے حقیر مقاصد کے حصول کےلئے خصوصی پوزیشن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوں۔

فیصل نے ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہمیں ان لوگوں کو اپنی طاقت دکھانا ہوگی جنہوں نے ریاست جموں کشمیر کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔

First published: Mar 01, 2019 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading